اسلام آباد:

صدر مملکت نے ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں فوجی اعزازات تقسیم کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان صدر میں فوجی اعزازت دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ آغاز پر قومی ترانے کی دھن پیش کی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملکی دفاع میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو فوجی اعزازت سےنوازا۔

کیپٹن سید عامر رضا کو  بے مثال بہادری، فرض شناسی پر ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ ایئر مارشل محمد سرفراز کو ہلال امتیاز (ملٹری)، ایئرمارشل کاظم حماد کو ہلال امتیاز (ملٹری) ایئر مارشل شکیل غضفر، میجر جنرل سعید الرحمان، میجر جنرل طاہر مسعود احمد، میجر جنرل ندیم احمد، میجر جنرل سہیل امتیاز، میجر جنرل ذیشان احمد، میجر جنرل سہیل صابر کو بھی ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

اسی طرح میجر جنرل فواد احمد صدیقی، میجر جنرل سید مکرم حسین، میجر جنرل افتخار احمد ستی، میجر جنرل شاہد پرویز، میجر جنرل غلام محمد، میجر جنرل نور علی خان، میجر جنرل راجہ محمد ندیم اشرف، میجر جنرل غلام شبیر ناریجو، میجر جنرل محمد عاصم خان، میجر جنرل محمد یوسف، میجر جنرل محمد نعیم اختر، میجر جنرل نسیم اختر، میجر جنرل  عمر احمد شاہ،میجر جنرل محمد شاہد صدیق، میجر جنرل عبدالسمیع، میجر جنرل محمد یاسر الہیٰ، میجر جنرل عدیل حیدر منہاس، میجر جنرل محمد حسین سیال، ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان اور  دیگر کو بھی ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہلال امتیاز

پڑھیں:

پاکستان ہمیشہ امن مشنز کا حامی رہا،عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے، محسن نقوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے، عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیر سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا کی ملاقات ہوئی، انہوں نے وزارت داخلہ آمد پر جنرل جین پیر لاکروا کا خیر مقدم کیا، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایڈوائزر فیصل شاہکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے، عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج اور پولیس کے افسران نے کئی امن مشنز میں بھر پور مہارت سے کامیاب کردار ادا کیا ہے، کئی برس بعد پاکستانی پولیس افسران یواین میں دوبارہ فرائض سرانجام دینا شروع کر رہے ہیں، اس وقت پاکستانی افسران مختلف امن مشنز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے، فخر ہے کہ اقوام متحدہ کی پولیس کی سربراہی اس وقت پاکستان پولیس سروس کے ایک افسر کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کے امن مشنز کو موثر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔ یو این کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں امن مشنز کے لئے ریجنل کورسز کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے، ادارہ میں پولیس افسران کی تربیت و استعداد کار بڑھانے کے لئے تمام جدید و معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کی جینڈر پالیسی کے تحت خواتین کو پاکستان کی پولیس سروس میں یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے پاکستانی پولیس افسران کی یو این میں دوبارہ بحالی پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امن مشنز مشکل حالات میں بھی امن کیلئے برسر پیکار ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ فخر ہے کہ اقوام متحدہ کی پولیس کی سربراہی اس وقت پاکستان پولیس سروس کے ایک افسر کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کے امن مشنز کو موثر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے یو این کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں امن مشنز کے لئے ریجنل کورسز کرانے کی پیشکش کی اور کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ادارہ میں پولیس افسران کی تربیت و استعدادکار بڑھانے کے لئے تمام جدید و معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کی جینڈر پالیسی کے تحت خواتین کو پاکستان کی پولیس سروس میں یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔

انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے پاکستانی پولیس افسران کی یو این میں دوبارہ بحالی پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اقوام متحدہ امن مشنز مشکل حالات میں بھی امن کیلئے برسر پیکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کا نمایاں کارکردگی پر تارکین وطن کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • آئی پی ایل: غیر ملکی کرکٹرز کی خراب کارکردگی، سہواگ نے آڑے ہاتھوں لے لیا
  • امریکی وزیر دفاع نے حساس معلومات نجی چیٹ گروپ میں شیئر کیں، ملکی میڈیا
  • امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو ایک بار پھر حساس فوجی معلومات کو غیر مجاز لوگوں سے شیئرکرنے کے الزمات کا سامنا
  • بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور، ایف بی آر پر تجربہ کامیاب
  • وزیراعظم نے بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور کرلیا، FBR پر تجربہ کامیاب، تنخواہیں کامیابی سے مشروط
  • سینئر صحافی وقار بھٹی کو ہیلتھ جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا
  • مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، صدر مملکت کا ایسٹر پر پیغام
  • دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ سیاچن کے اہم معرکے” آپریشن چُیومک“ کو 36 سال مکمل
  • پاکستان ہمیشہ امن مشنز کا حامی رہا،عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے، محسن نقوی