وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب ادویات لسٹ آویزاں کی جائیں، انہوں نے دستیاب میڈیسن لسٹ کیلئے الیکٹرانک بورڈ نصب کرنے کی حکم دے دیا۔
سرکاری ہسپتالوں میں مریم نواز شکایات کاؤنٹر فعال اور نمایاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر مریضوں کو کال کر کے فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔
دہشت گردوں کی مالی معاونت، ملزم کو 13 سال قید کی سزا
انہوں نے ویٹنگ روم میں تیمارداروں کیلئے کرسیاں اور بنچ فراہم کرنے کی ہدایت کی اور اوپن ویٹنگ ایریا میں مسٹ فین مہیا کرنے کا بھی کہا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے روزانہ ہسپتالوں کا وزٹ کرنے کا بھی حکم دیا۔
مریم نواز شریف نے چیک لسٹ رپورٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی، ہسپتالوں کی حقیقی صورتحال جاننے کیلئے ایک سے زائد ادارے چیک لسٹ تیار کریں گے، چیک لسٹ میں ڈاکٹر، سٹاف کی حاضری، فری ادویات، لیب ٹیسٹ، بائیو میڈیکل ایکیومنٹ شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتالوں میں آپریشن اور ٹیسٹوں کے لئے ویٹنگ لسٹ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی۔
وزیرِ اعظم کا رمضان ریلیف پیکیج، مستحقین کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رقم منتقل
اس کے علاوہ پارکنگ، کیفے ٹیریا اور وہیل چیئر کی دستیابی کی صورتحال بھی روزانہ چیک ہوگی، ہسپتالوں میں انفیکشن کا سبب بننے والے بوسیدہ پردے ہٹا کر بلائینڈر لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری ہسپتالوں کی لیب کی کوالٹی آڈٹ پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میڈیکل سٹی پراجیکٹ کا پلان بھی طلب کر لیا۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہربنس پورہ میں فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود طبی سہولتوں، ادویات کا سٹاک اور معیار چیک کیا۔
مریم نواز نے مریضوں سے فیلڈ ہسپتال میں دستیاب طبی سہولتوں بارے بھی دریافت کیا۔
عمران ہاشمی نے جاوید شیخ کے برے رویے سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سرکاری ہسپتالوں پنجاب مریم نواز مریم نوازشریف ہسپتالوں میں کی ہدایت
پڑھیں:
فلمی صنعت کی بحالی؛ وزیراعلیٰ پنجاب نے امدادی رقوم کی فراہمی کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلمی صنعت کی بحالی کے حوالے سے فلموں کی تیاری کے لیے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب اور پاکستان کے پہلے فلم اسکول کے قیام کی منظوری دے دی۔
نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو اور پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کر دی گئی، ڈیزائن سمیت دیگر اقدامات پر پیش رفت کا پہلا جائزہ بھی مکمل کر لیا گیا۔
پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ’’پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ کمیٹی‘‘ تشکیل دی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ کمیٹی رواں مالی سال میں پنجاب کی فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے فلم سازوں کو گرانٹ جاری کرے گی۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمٰن، وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، سیکرٹری منصوبہ بندی آصف طفیل، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل، سیکرٹری سیاحت فرید احمد تارڑ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی فلم سازوں اور فلم ساز کمپنیوں کی درخواستوں کا جائزہ لے گی، کمیٹی نئی فلموں کی تیاری اور نامکمل فلموں کے اسکرپٹس کا جائزہ بھی لے گی۔
کمیٹی فنڈ کے انتظام، اہلیت کے معیارات، اور باکس آفس مراعات سے متعلق امور پر فیصلہ کرے گی جبکہ کسی معاملے پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔
مریم اورنگزیب کی صدارت میں کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی کے وژن پر عمل درآمد کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔