کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ 2025ء ) صوبہ سندھ میں ملازمین کو عیدالفطر کی تعطیلات کے ساتھ ایک دن کی مزید چھٹی مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم اور صوبے کی حکمران جماعت کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے صوبائی حکومت نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، جس کے تحت صوبہ سندھ کے تمام سرکاری دفاتر، خود مختار ادارے اور تعلیمی ادارے 4 اپریل کو بند رہیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے ملک بھر کی طرح صوبے میں عید الفطر کی تعطیلات کا بھی اعلان کردیا ہے، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ عید الفطر پر تین تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جو پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک ہوں گی، اس دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے، اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے بھی عید الفطر پر 3 تعطیلات کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ملک میں عیدالفطر کیلئے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری ہوگیا، وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا، اسی طرح حکومتِ پنجاب نے بھی صوبے میں عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے تحت صوبے بھر کے تعلیمی ادارے عیدالفطر کے موقع پر 31 مارچ سے 2 اپریل تک 3 دن کے لیے بند رہیں گے اور پنجاب میں عید کے بعد 4 اپریل سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نوٹی فکیشن کی تعطیلات تعطیلات کا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے

پڑھیں:

سندھ بار کونسل کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

—فائل فوٹو

سندھ بار کونسل نے آج سے صوبے بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج

دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا۔ خیر پور میں جی ڈی اے اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے احتجاج کیا، دادومیں ماہی گیر، خواتین جبکہ سکھر میں سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کی حاضری معمول سے انتہائی کم ہے، عدالتی امور جاری ہیں۔

سندھ بار کونسل کا کہنا ہے کہ جب تک نہروں کے معاملے پر وفاقی حکومت وکلاء کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی بائیکاٹ جاری رہے گا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ بار کونسل سکھر ببرلو بائی پاس پر احتجاج کرنے والے وکلاء سے اظہار یک جہتی کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھو بچاؤ تحریک کو مزید تیز کرنےکا فیصلہ، جلسوں کا اعلان
  • ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟
  • سندھ بار کونسل کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • فلسطینیوں سے یکجہتی، خیبر پختونخوا کی تاجر تنظیموں کا 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
  • خیبرپختونخوا کی تاجر تنظیموں کا 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
  • کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: احسن اقبال
  • صوبائی حکومت نے دو تعطیلات کا اعلان کر دیا
  • ایسٹر کی تقریبات ،سندھ حکومت کا اتوار اور پیر کو تعطیلات کا اعلان
  • ہفتے کی چھٹی منسوخ کرنے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا غزہ میں جاری مظالم کیخلاف 26 اپریل کو ہڑتال کا اعلان