بین الاقوامی نظام کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
بین الاقوامی نظام کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز
ٹوکیو : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ٹوکیو میں جاپان-چین دوستی کے سات گروپوں کے نمائندوں سے اجتماعی ملاقات کی۔ جاپان-چین دوستی پارلیمانی اتحاد کے صدر اور جاپان کی حکمران پارٹی کے سیکریٹری جنرل مورییاما ہیروشی، جاپان انٹرنیشنل ٹریڈ پروموشن ایسوسی ایشن کے صدر کونو یوہی، نیز جاپان-چین دوستی ایسوسی ایشن، جاپان-چین کلچرل ایکسچینج ایسوسی ایشن، جاپان-چین اکنامک ایسوسی ایشن،جاپان-چین ایسوسی ایشن، اور جاپان-چین فرینڈشپ ہال کے عہدہ داران نے شرکت کی۔
پیر کے روزوانگ ای نے کہا کہ بین الاقوامی نظام کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ چین کی ترقی دنیا میں امن کی قوت میں اضافہ اور استحکام کے عوامل کو مضبوط کر رہی ہے۔ چین ایک بڑے ملک کے طور پر اپنی ذمہ داری اُٹھائے گا اور دنیا کو طاقتوروں کے غلبے والے “جنگل” میں واپس نہیں جانے دے گا۔ جاپان-چین دوستی کے سات گروپوں نے طویل عرصے سے جاپان-چین دوستی کے لیے کوششیں کی ہیں، جسے چین خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں، دونوں ممالک کے تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
چین-جاپان مشترکہ اعلامیہ کی چین-جاپان امن اور دوستی معاہدے کے ذریعے تصدیق کی گئی ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے قانونی طور پر پابند رہنما دستاویزات ہیں، جن پر سختی سے عمل کرنا لازمی ہے، خاص طور پر تاریخ اور تائیوان کے معاملات کو درست طریقے سے دیکھنا اور انہیں سنبھالنا چاہیے۔ اجلاس میں شریک جاپان-چین دوستی گروپوں کے نمائندوں نے کہا کہ جاپان-چین دوستی دونوں ممالک اور ان کے عوام کے لیے انتہائی اہم ہے، جاپان-چین دوستی گروپ دونوں ممالک کے تعلقات کی سیاسی بنیاد کو مضبوطی سے تھامے رکھیں گے اور جاپان-چین تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مزید تعاون جاری رکھیں گے۔ اسی دن، وانگ ای نے ٹوکیو میں جاپان کے سابق وزیر اعظم فوکودا یاسو سے بھی ملاقات کی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 8100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 54 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 6944 اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 69 ڈالرز اضافے کے بعد 3395 ڈالرز فی اونس ہے۔
Post Views: 4