افغانستان میں زیرحراست برطانوی نژاد جوڑے کا ٹرائل تاخیر کا شکار ہوگیا ہے جس کے بعد ان کے خاندان کے معمر جوڑے کی صحت سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔

افغانستان میں تعلیمی پروگرام چلانے والے معمر جوڑے کو طالبان حکام نے گزشتہ 2 مہینوں سے قید میں رکھا ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹر رینولڈز کی عمر 79 جبکہ ان کی اہلیہ باربی کی عمر 75 سال ہے جو پچھلے 18 سالوں سے افغانستان میں مقیم تھے اور افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد بھی وہیں رہے، ان کے پاس افغانستان کی شہریت بھی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں گرفتار برطانوی جوڑا کون ہے؟

ہفتے کے روز دونوں کو ہتھکڑیوں کے ساتھ کابل کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا تاہم مقدمہ شروع ہونے سے قبل انہیں اطلاع دی گئی کہ ان کے جج کو تبدیل کیا گیا ہے جس کے بعد ان کے کیس کی سماعت تاخیر کا شکار ہوگیا۔

ان کی بیٹی نے بین الاقوامی میڈیا کو بتایا کہ ان کے والدین کو جس سخت سیکیورٹی کی حامل جیل میں رکھا گیا ہے وہاں حالات انتہائی سخت ہیں، ان کی والدہ کی صحت خوراک کی کمی کی وجہ سے بگڑ گئی ہے اور انہیں دن میں سرف ایک بار کھانا دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: افغان طالبان نے گرفتار برطانوی جوڑے کو ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقل کردیا

ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی صحت بھی تیزی سے خراب ہورہی ہے اور ان کے سر اور بائیں ہاتھ میں بھی رعشہ پیدا ہوگیا ہے، ان کے والدین کے خلاف نہ ہی کوئی الزامات ہیں اور نہ ہی کسی جرم میں ملوث ہونے کے شواہد عدالت میں جمع کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مہینے سے قید پیٹر رینولڈز اور ان کی اہلیہ افغانستان میں ’ری بلڈ‘ نامی ایک تنظیم چلاتے تھے جو تعلیمی اور کاروباری شعبے اور حکومتی اداروں میں افراد کو تربیت دیتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Afghanistan arrest BRITISH COUPLE افغانستان برطانوی جوڑا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان برطانوی جوڑا افغانستان میں

پڑھیں:

بانی سے ان کے خاندان کے افراد کی آج ملاقات متوقع

بانی پی ٹی آئی سے ان کے خاندان کے افراد کی آج ملاقات کا امکان ہے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو فیملی ممبران کی فہرست بھجوادی۔

فہرست میں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کیلئے عالمی ایوارڈ
  • برطانوی طیارہ بردار جہاز بحر ہند اور بحر الکاہل میں جنگی گروپ کی قیادت کرے گا
  • بانی سے ان کے خاندان کے افراد کی آج ملاقات متوقع
  • ریلوے ٹریک بحال ہونے کے 9 ماہ بعد سبی سے ہرنائی پہلی ٹرین کی کامیاب آزمائش
  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب رضوی کیلیے عالمی ایوارڈ
  • راولپنڈی، 7 سالہ کرسچن بچی کی پراسرار ہلاکت، پوسٹ مارٹم میں تاخیر، لواحقین انصاف کے منتظر
  • تحریک طالبان پاکستان کا بیانیہ اسلامی تعلیمات، قانون، اخلاقیات سے متصادم قرار
  • کراچی؛ مراکز کی کمی اور چیئرمین بورڈ کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات تاخیر کا شکار ہوگئے
  • بھگوڑا یوٹیوبر برطانوی عدالت کے کٹہرے میں
  • مشہور ریسلر رے مسٹیریوں سے متعلق بری خبر!