حکام کی جانب سے سخت سیکیورٹی کے دعوؤں کے باوجود ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 2 لوگوں کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 3 لوگوں نے پیشی پر آئے لوگوں پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 لوگ زخمی ہوگئے۔

سخت سیکورٹی کے دعوؤں کے باوجود ضلع کچہری کے باہر فائرنگ سے زخمیوں کو ایمبولینس نہ ہونے کیوجہ سے لوڈر گاڑی میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

نامعلوم ملزمان فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی: مسلح افراد کے حملے میں فوڈ چین کا رائیڈر زخمی

راولپنڈی:

تھانہ وارث خان کے علاقے میں ایک فوڈ چین کے کورئیر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، جب رائیڈر ڈیوٹی پر تھا، حملے میں کورئیر عمر کو بلیڈ مارے گئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

حملے کے فوری بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ زخمی کورئیر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد موقع پر شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا، شہریوں نے فوڈ چین کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ "ابھی یہ فوڈ چین بند نہیں ہوا؟ اسے بند کرو!"

وارث خان پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: سندر میں کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد زخمی
  • کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی  
  • لاہور؛ گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا، دو افراد زخمی، فائرنگ کی ویڈیوز سامنے آگئی
  • اسلام آباد: یونیورسٹی ہاسٹل میں 22 سالہ طالبہ قتل
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • راولپنڈی میں 60 سالہ خاتون کا قتل، فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی وڈیو سامنے آگئی 
  • کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
  • کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
  • راولپنڈی: مسلح افراد کے حملے میں فوڈ چین کا رائیڈر زخمی
  • لاہور میں نامعلوم ملزمان کی تیزاب گردی،دوافراد زخمی