وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صبح سویرے بغیر کسی سرکاری پروٹوکول کے لاہور شہر کا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال اور فیلڈ اسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات کا معائنہ کیا وہ مختلف شاہراہوں اور بازاروں میں گئیں اور موقع پر موجود صفائی عملے سے بھی معلومات حاصل کیں انہوں نے سڑکوں پر صفائی کی صورتحال کا براہ راست مشاہدہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مزید بہتری کی ہدایات دیں اس اچانک دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے ہربنس پورہ میں قائم فیلڈ اسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپتال میں موجود طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔ مریم نواز شریف نے اسپتال میں دستیاب ادویات کے اسٹاک اور معیار کا بھی جائزہ لیا اور اس حوالے سے عملے سے تفصیلی بات چیت کی وزیراعلیٰ نے اسپتال میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے طبی سہولیات کے متعلق دریافت کیا مریضوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ نے فوری اقدامات کی یقین دہانی کروائی انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس دورے کے دوران مریم نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اسپتالوں میں مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے صفائی کی صورتحال طبی سہولیات اسپتال میں نے اسپتال

پڑھیں:

متنازعہ کینال منصوبے کیخلاف دھرنے، پنجاب اور سندھ میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ اور سکھر میں احتجاج کے باعث 800 آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں اور موجودہ صورتحال کے باعث اندرون سندھ اور پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کینال منصوبے کیخلاف دھرنوں اور راستوں کی بندش سے سندھ اور پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے متنازع کینال منصوبے کے خلاف سندھ میں دھرنوں اور راستوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ اور سکھر میں احتجاج کے باعث 800 آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں اور موجودہ صورتحال کے باعث اندرون سندھ اور پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔ او سی اے سی کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو خط کے ذریعے کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے اور حکام فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں۔

متعلقہ مضامین

  • متنازعہ کینال منصوبے کیخلاف دھرنے، پنجاب اور سندھ میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
  • سرکاری اسپتالوں میں قواعد کیخلاف تعیناتیاں، مریضوں کو دشواریاں
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جا ئزہ اجلاس
  • کراچی میں شدید گرمی کے باعث اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی سہولیات سے محروم اسکولوں کو فوقیت دینے کی ہدایت
  • بارشوں سے صورتحال میں بہتری، ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی
  • سندھ کے بیشتر سرکاری اسپتالوں میں قواعد کیخلاف تعیناتیاں، مریضوں کو علاج میں دشواریاں
  • ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
  • کراچی میں گرمی کا راج، جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے
  • کراچی: گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، اسپتالوں میں رش