’میں نے پاکستان کے خلاف 300 رنز بنائے تھے‘، شعیب اختر نے وریندرا سہواگ کو شٹ اپ کال کیوں دی؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پاکستان کے سابق اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے 2004 میں پاکستان کے خلاف اپنی 300 رنز کی اننگز کو بار بار یاد کرنے پر ہندوستان کے وریندر سہواگ کی کلاس لے لی، اور کہا کہ وریندر سہواگ پچھلے 20 سال سے ایک ہی ٹیپ چلا رہے ہیں۔
یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب سہواگ نے انسٹاگرام پر ایک کمرشل کا ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں وہ ایک ہی رٹ لگائے ہوئے تھے کہ میں نے ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف 300 رنز اسکور کیے تھے۔ اور پوسٹ کیپشن میں اپنی ٹرپل سنچری کا حوالہ دیا۔
واضح رہے کہ وریندر سہواگ نے 375 گیندوں پر 309 رنز بنائے تھے۔ اس ٹرپل سینچری کی بدولت بھارت نے وہ میچ ایک اننگز اور 52 رنز سے جیت لیا تھا۔
وریندر سہواگ کے ہر وقت ٹرپل سینچری کا ذکر کرنے سے بالآخر شعیب اختر کی قوت برداشت جواب دے گئی۔ انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کردی۔ جس میں وہ وریندر سہواگ کو مخاطب کرکے کہتے ہیں:
View this post on Instagram
A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)
’آج ایک ویڈیو دیکھی ہے ویرو بھا جی کی۔ یار! تنگ آ گیا ہوں اس کی باتیں سن سن کے۔ بیس سال سے ایک ہی ٹیپ چلائے جا رہا ہے کہ300، 300۔‘
’ارے بھائی! میں بھی وہیں تھا جب تم نے 300 رنز کیے تھے۔ میں بھی دیکھ رہا تھا اور پورا پاکستان بھی دیکھ رہا تھا۔ تم بہت اچھا کھیلے تھے، بہت ٹاپ کلاس کھیلے تھے۔ لیکن بھائی! روزہ رکھا ہوتا ہے اور اس وقت دماغ کی بالکل ہٹی ہوتی ہے۔ اس لیے بس کردو۔‘
’اگر تجھے گینز بک میں انٹری چاہیے 300 رنز کی۔ میں تیرے لیے یہ کام کراسکتا ہوں۔ تجھے پتہ ہے کہ میرا وہاں ایک تعلق ہے۔ میری تیری انٹری کروا سکتا ہوں کہ دنیا میں سب سے زیادہ 300، 300 کرنے والا وریندر سہواگ ہے۔ اگر تو گینز بک میں انٹری کروانا چاہتا ہے تو مجھ سے بات کرو۔ کیونکہ اپنے پاس ایک اصلی ریکارڈ ہے۔ تو جانتا ہے نا کہ وہ کون سا ریکارڈ ہے۔‘
شعیب اختر نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں بھارت کی آن لائن شاپنگ کمپنی کو بھی مخاطب کیا جس نے اپنی کمرشل میں وریندر سہواگ کو شامل کیا تھا۔ شعیب اختر نے لکھا کہ ایف ڈبلیو ڈی والو! اگلے اشتہار میں کسی اسٹائلش بندے کو لینا، ہاہاہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان بمقابلہ بھارت ٹرپل سینچری شعیب اختر کرکٹ ملتان ٹیسٹ وریندر سہواگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان بمقابلہ بھارت ٹرپل سینچری کرکٹ ملتان ٹیسٹ وریندر سہواگ وریندر سہواگ پاکستان کے
پڑھیں:
شعیب شاہین کی ایک بار پھر فواد چوہدری پر لفظی گولہ باری
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے جبکہ فیصل چوہدری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے ایک بار پھر فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے جبکہ فیصل چوہدری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا تھا۔ شعیب شاہین نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات بگاڑنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ ایک سوال کے جواب میں شعیب شاہین کا کہا تھا میرے خلاف قتل، ڈکیتی اور دہشتگردی کی 20 ایف آئی آر درج ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی شعیب شاہین اور فواد چوہدری ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگا چکے ہیں جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔