—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات نے کامبنگ آپریشن کر کے 8 کونجیں  بر آمد کر لیں۔

محکمۂ وائلڈ لائف کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرمحکمۂ وائلڈ لائف نے  دریائے سندھ سے ملحق دریا خان بھکر میں کومبنگ آپریشن کیا۔

محکمۂ وائلڈ لائف پنجاب کی ٹیم کو دیکھتے ہی شکاری اپنا سامان چھوڑ کرفرار ہو گئے۔

بلوچستان میں کونج کے شکار کیلئے لگائے گئے کیمپس کو ختم کرنے کی ہدایت

محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بارکھان نے ایک کارروائی میں دو گاڑیوں سے غیرقانونی شکار کی گئی 32 کونجیں برآمدکر لی تھیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ غیر قانونی طور پر کونج کے شکار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، وائلڈ لائف ایکٹ کے مطابق گونج ایک تحفظ شدہ جنگلی حیات ہے۔

چھاپہ مار ٹیم نے شکار کے لیے بنائے گئے ٹھکانے کو آگ لگا دی اور شکار کا مکمل سامان ضبط کر لیا۔

کارروائی کے دوران محکمے نے 8 کونجیں برآمد کیں، ان کونجوں کو سائبیریا ہجرت کرنے والی دیگر گونجوں کے شکار میں استعمال کیا جا رہا تھا۔

اس کارروائی کے بعد 3 ملزمان کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وائلڈ لائف

پڑھیں:

پنجاب آمد پر بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہتی ہوں: مریم نواز


—فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب آنے پر خوش آمدید کہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب آمد پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو خوش آمدید کہتی ہوں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب آپ کا گھر ہے، یہاں آپ کو ہمیشہ عزت و احترام ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی ٹیم پنجاب کا فخر، سہولت بازار اتھارٹی کے لیے عالمی سرٹیفکیٹ کا اعزاز
  • گلیات میں پکڑا گیا تیندوا وائلڈ لائف حکام کیلئے امتحان بن گیا
  • حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے، مریم نواز کا اہم اعلان
  • وائلڈ لائف انفارمر مہم، پنجاب میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے اہم اقدام
  • پنجاب آپ کا گھر ہے، مریم نواز کا بلاول کے دورہ لاہور کا خیرمقدم
  • حیاتیاتی تنوع کا فروغ، سعودی عرب میں 35 نایاب جانوروں کی واپسی
  • کھلے مین ہول، ٹوٹی سڑکیں، گرین بیلٹس، گندگی، خراب پینٹ پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی: مریم نواز
  • حیدرآباد ،محکمہ زراعت کا دفتر زبوں حالی کا شکار
  • پنجاب آمد پر بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہتی ہوں: مریم نواز
  • پہاڑزمین کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں: مریم نوازشریف