مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلا، سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف مزید سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ملزم نہ صرف قتل کیس میں مطلوب تھا بلکہ حوالہ ہنڈی اور ڈیجیٹل کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں بھی ملوث نکلا اس نئے انکشاف کے بعد اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں حکومت کی مدعیت میں ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق ارمغان ایک منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا جو غیر قانونی طریقے سے پیسہ کمانے میں ملوث تھا تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم جعلسازی کے ذریعے ہر ماہ تین سے چار لاکھ ڈالر کماتا تھا اور بعد ازاں یہ رقم ڈیجیٹل کرنسی میں منتقل کر دیتا تھا مزید برآں ملزم نے اسی غیر قانونی رقم سے مہنگی گاڑیاں خرید رکھی تھیں جو کہ کروڑوں روپے مالیت کی تھیں ایف آئی آر کے مطابق ارمغان نے اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کو چھپانے کے لیے اپنے دو ملازمین کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھلوائے تھے ان اکاؤنٹس کے ذریعے رقم کی منتقلی کی جاتی تھی مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم نے ایک غیر قانونی کال سینٹر بھی قائم کر رکھا تھا جہاں سے امریکا میں شہریوں کو کالز کی جاتی تھیں اور انہیں دھوکے سے اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا اس کے بعد ان معلومات کو استعمال کر کے امریکی شہریوں سے فراڈ کے ذریعے رقم بٹوری جاتی تھی ایف آئی اے کی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزم نے 2018 میں اپنا غیر قانونی کال سینٹر قائم کیا جہاں پر کام کرنے والا ہر شخص روزانہ کم از کم پانچ افراد کو جعلسازی کا نشانہ بناتا تھا یہ کال سینٹر براہ راست ملزم ارمغان کے زیر انتظام تھا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی جاتی تھی ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ملزم نے اپنے والد کے ساتھ مل کر حوالہ ہنڈی کے لیے امریکا میں ایک جعلی کمپنی بھی بنائی تاکہ اس غیر قانونی کاروبار کو چھپایا جا سکے تحقیقات میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم کے پاس کروڑوں روپے کی تین گاڑیاں موجود ہیں جبکہ وہ اس سے قبل پانچ گاڑیاں فروخت کر چکا ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس مقدمے کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہوا کہ ملزم حوالہ ہنڈی کے ذریعے
پڑھیں:
غیر قانونی بھرتیاں، اسپیکر کے پی اسمبلی کیخلاف احتساب کمیٹی کی تحقیقات مکمل، رپورٹ جاری
پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی اندرونی احتساب کمیٹی نے اسپیکر خیبرپختونخوااسمبلی بابرسلیم سواتی کواسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے الزام سے بری قرار دے دیا۔
کمیٹی کے ممبرممتاز قانون دان قاضی انورایڈوکیٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی پرعائد الزامات سابق سینیٹر اعظم سواتی نے عائد کیے جنہیں وہ ٽابت کرپائے نہ ہی کوئی ٽبوت کمیٹی کوفراہم کیے۔
رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ یہ اعظم سواتی وہ اعظم سواتی نہیں جو جیل گئے تھے یہ الگ اعظم سواتی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی پرجن بھرتیوں کا الزام عائد کیا گیا وہ یا تو ان کے دور سے پہلے ہوئیں یا پھر قواعد کے مطابق ہوئیں۔ بابرسلیم سواتی کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے وفاداری کی سزادی جارہی ہے۔
کمیٹی نے رپورٹ میں لکھا کہ بابرسلیم سواتی نے روایات سے ہٹ کرگزشتہ سال نومبرمیں اسلام آباد میں پی ٹی آئی ورکروں پرڈی چوک تشدد پر اسمبلی میں تقریرکی۔
قاضی انورایڈوکیٹ کے مطابق بابرسلیم سواتی کی تقریرکے بعد حکومت و اپوزیشن کے کئی ارکان نے اس ایشو پر تقاریر کیں، یہ بابرسلیم سواتی ہی ہیں جنہوں نے ایوان میں کاٹلنگ واقعہ پر بحٽ بھی کرائی اورقرارداد بھی منظورکرائی۔
رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ بابرسلیم سواتی کو ان وجوہات کی بناء پر نشانہ بنایاجارہا ہے کیونکہ اُن کا واحد قصور بانی چیئرمین پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ سے وفاداری ہے اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو اسی کی سزا دی جارہی ہے۔