کوہالہ میں سینکڑوں لوگوں نے ہاتھوں کی زنجیر بنائی، ”پاک وال“ کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ذرائع کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر سینکڑوں لوگ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے محکوم لوگوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کوہالہ میں جمع ہوئے اور تاریخی پل پر ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان پر سینکڑوں لوگ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے محکوم لوگوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کوہالہ میں جمع ہوئے اور تاریخی پل پر ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ”پاک وال“ کا بھی افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی 12ویں انفنٹری ڈویڑن کے بریگیڈیئر وقار تھے جبکہ سردار عتیق احمد خان اور سردار حسن ابراہیم خان بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔تقریب میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما سید فیض نقشبندی، شمیم شال، شیخ عبدالمتین، زاہد اشرف، راجہ شاہین، منظور احمد شاہ، محمد شفیع ڈار اور مشتاق احمد بھی موجود تھے۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا، جس کے بعد پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔ "پاک وال“ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان اتحاد اور قومی وقار کی علامت کے طور پر بنایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جموں و کشمیر کے
پڑھیں:
جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، حریت کانفرنس
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف گزشتہ 78 برس سے جدوجہد اور قربانیوں کی ایک لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر کشمیریوں کی خواہشات کے منافی قبضہ جما رکھا ہے، کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف گزشتہ 78برس سے جدوجہد اور قربانیوں کی ایک لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں پر اپنا غاصبانہ تسلط برقرار رکھنا چاہتا ہے اور وہ ان کی مزاحمت کو وحشانہ مظالم اور کالے قوانین کے ذریعے کچلنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنے بے بنیاد بیانیے کے ذریعے جموں و کشمیر کے تاریخی حقائق ہرگز تبدیل نہیں کر سکتا اور اگر وہ جموں و کشمیر میں واقعی امن و ترقی کا خواہاں ہے تو اسے تنازعہ کشمیر کے حل کی طرف آنا ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلے کشمیر کو فوجی طاقت سے ہرگز حل نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کا حل بات چیت میں ہی مضمر ہے۔