سابق بنگلا دیشی کپتان تمیم اقبال دوران میچ سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال داخل
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
بنگلا دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کو میچ کے دوران سینے میں درد کی شکایت پر فوری اسپتال داخل کر دیا گیا۔
تمیم اقبال کو ڈھاکا پریمیئر لیگ کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران سینے میں تکلیف ہوئی۔
ابتدائی طور پر تمیم کی اسپتال منتقلی کے لیے ایک ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا تاہم ہیلی کاپٹر کی اڑان کے مسئلے کی وجہ سے انہیں قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔
واقعہ ٹاس کے فوراً بعد 50 اوورز کے میچ کی پہلی اننگز میں پیش آیا تمیم اقبال محمڈن اور شائن پوکر کے درمیان میچ کی پہلی اننگز میں فیلڈنگ کر رہے تھے۔
تمیم اقبال نے بنگلا دیش کے لیے 70 ٹیسٹ، 243 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل رکھے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تمیم اقبال
پڑھیں:
ہمیں آج ایک میثاقِ سیکیورٹی کی بھی ضرورت ہے: احسن اقبال
احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں آج ایک میثاقِ سیکیورٹی کی بھی ضرورت ہے۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے میثاقِ جمہوریت کی توثیق کی تھی جبکہ ہمیں آج ایک میثاقِ سیکیورٹی کی بھی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ میثاق بنانے کا نہیں، اس پر عمل درآمد کروانے کا ہے، ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہمیں استحکام پیدا کرنا ہو گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آزادیٔ صحافت کا مطلب کسی کی پگڑی اچھالنا نہیں۔