پیرس: ملزم کے تعاقب میں پولیس کی گاڑیاں ٹکرا گئیں، 10اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملزم کا تعاقب کرنے والی پولیس کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 10 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس کے جنوبی علاقے میں ہفتے کی صبح پولیس کی جانب رکنے سے انکار کرنے والے گاڑی کا تعاقب کیا گیا۔
پولیس کی گاڑیاں کئی کلومیٹر تک اس گاڑی کا پیچھا کرتی رہیں، انہیں شبہ تھا کہ ڈرائیور نشے میں ہے۔
تاہم ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا اور وہ ایک ٹریفک سگنل سے ٹکرا گئی، پولیس اہلکار ملزم کو پکڑنے اترے تو پیچھے سے آتی دوسری پولیس گاڑی، پہلی گاڑی پر جا چڑھی، اس کے بعد پیچھے سے آنے والی ایک شہری کی گاڑی بھی ٹکرا گئی۔
حادثے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال لے جایا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور اور گاڑی میں بیٹھے 2مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود3 افراد کی عمریں 30، 22 اور 19 سال تھیں، جن میں سے 2 فرانسیسی شہری تھے اور پولیس کو پہلے سے مطلوب تھے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
— فائل فوٹوکندھ کوٹ کے گاؤں الف بجارانی میں گھر پر فائرنگ سے 17 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب پولیس کو تھرپارکر کے گاؤں محمد علی سمیجو میں کنویں سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس اس حوالے سے گاؤں کے افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔