کراچی؛ فیکٹری میں مال بردار لفٹ گرنے سے سامان کے نیچے دب کر ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے نیوکراچی میں فیکٹری کی مال بردار لفٹ گرنے سے ایک شخص سامان کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا۔
گبول ٹائون کے علاقے نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب کمپنی میں کام کے دوران مال بردار لفٹ گرنے سے سامان کے نیچے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل میں تعمیراتی کام کے دوران لفٹ گر گئی، مزدورجاں بحق
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ یونس ولد یوسف کے نام سے کی گئی۔ لفٹ میں سامان زیادہ ہونے کی وجہ سے لفٹ کی بیلٹ ٹوٹ گئی۔ یونس لفٹ سے سامان کے ہمراہ گر گیا۔ متوفی کا آبائی تعلق میرپور خاص سے تھا۔ ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سامان کے
پڑھیں:
کراچی: بریک فیل ہونے پر چلتی بس سے چھلانگ لگانے والی خاتون جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: بس کے بریک فیل ہونے پر خاتون مسافر نے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں پیش آنے والے ایک دلخراش حادثے نے شہری ٹرانسپورٹ کی ناقص حالت اور مسافروں کی جان کو درپیش خطرات پر ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس کے بریک اچانک جواب دے گئے، جس کے نتیجے میں بس بے قابو ہو گئی اور بس میں سوار ایک خاتون نے جان بچانے کی کوشش میں چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔
پولیس حکام کے مطابق بریک فیل ہونے کے بعد بس تیزی سے فٹ پاتھ کی جانب بڑھ گئی، جس پر بس میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسی دوران خاتون مسافر نے خطرے کو بھانپتے ہوئے بس سے کودنے کا فیصلہ کیا، تاہم زمین پر گرنے کے باعث انہیں سر پر شدید چوٹ آئی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ بس کی میکانیکی خرابی اور بریک سسٹم کی ناکامی بتائی جا رہی ہے، پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
واقعے نے شہر میں چلنے والی خستہ حال پبلک ٹرانسپورٹ، ناقص فٹنس سرٹیفکیٹس اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے نظام پر شدید تشویش کو جنم دیا ہے۔
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو ایسے افسوسناک واقعات مستقبل میں بھی دہرائے جا سکتے ہیں۔