ویانا میں عیدالفطر 30 مارچ کو منانے کے اعلانات، نماز عید کے اوقات جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا اور مرکزی اسلامک سینٹر ویانا نے عیدالفطر 30 مارچ بروز اتوار کو منانے کے اعلانات کردیئے۔
آسٹریا بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور دارالحکومت ویانا کی مختلف مساجد میں عیدالفطر کی نمازوں کے اوقات کے شیڈول جاری کردیئے گئے۔
مرکزی اسلامک سینٹر 2 نمازیں:
سعودی عرب کے زیر انتظام مرکزی اسلامک سینٹر ویانا میں عیدالفطر کی دو نمازیں پہلی عربی زبان میں 06:30 بجے اور دوسری جرمن زبان میں خطبہ 08:00 بجے۔
منہاج القرآن 3 نمازیں:
منہاج القرآن سینٹر ویانا تین نمازیں پہلی نماز 08:00 بجے، دوسری نماز 09:00 بجے تیسری نماز 10 بجے ہوگی۔
دعوت اسلامی فیضان مدینہ ایک نماز 08:30 بجے ادا کی جائے گی۔
ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا ایک ہی نماز 08:00 بجے ہوگی۔
ادارۃ المصطفیٰ سینٹر 2 نمازیں:
ادار ۃ المصطفیٰ سینٹر ویانا میں دو نمازیں پہلی نماز 07:30 بجے، دوسری 09:00 بجے ادا ہو گی۔
مسجد ابراہیم ویانامیں پہلی 07:30 بجے دوسری 08:30 بجے ہوگی۔
نور اسلامک سینٹر 2 نمازیں:
نور اسلامک سینٹر ویانا دو نمازیں پہلی نماز 08:00 بجے، دوسری نماز 09:00 بجے ادا ہوگی۔
پاک کمیونٹی لینز سینٹر میں09:00 بجے ایک ہی نماز ہوگی ۔
فقہ جعفریہ علی ایرانی مسجد ویانا میں ایک ہی نماز 08:00 ادا ہوگی۔
مسجد المدینہ ویانا 2 نمازیں:
پہلی نماز 07:30 بجے دوسری 09:30 بجے ادا ہوگی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلامک سینٹر سینٹر ویانا نمازیں پہلی ویانا میں پہلی نماز
پڑھیں:
پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا
پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی مشکلات برقرار ہیں، گرین شرٹس دوسرا میچ بھی نہ جیت سکے۔
ارجنٹائن نے ایک دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان جارحانہ کھیل دیکھنے میں آیا، تاہم ارجنٹائن نے اہم لمحات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے دو گول کیے گئے مگر ٹیم فیصلہ کن لمحات میں فائدہ نہ اٹھا سکی۔
پاکستان ہاکی ٹیم اب اپنا تیسرا میچ کل ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی، جہاں قومی ٹیم کو پہلی فتح کے حصول کا چیلنج درپیش ہوگا۔