پشاور، مسلح افراد کی سرعام فائرنگ کی ویڈیو وائرل، وزیر اعلیٰ کا فوری نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت جاری کی کہ فائرنگ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ ان کی ہدایات پر پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے زرگر آباد میں مسلح افراد کی جانب سے کھلے عام فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے فائرنگ کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت جاری کی کہ فائرنگ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ ان کی ہدایات پر پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کسی کو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے اور امن عامہ کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے اس واقعے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلے عام فائرنگ کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا یہ واقعہ انتہائی ناپسندیدہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پولیس کو اس طرح کے واقعات کے مؤثر تدارک کے لیے اقدامات یقینی بنانے چاہییں تاکہ عوام کا امن و سکون برقرار رہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، تین افراد زخمی
حب ریور روڈ بلدیہ نیول کالونی آر آر ایف پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جبکہ حادثے میں رکشا مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس حوالے سے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔