امریکہ سے نکالے گئے جنوبی افریقی سفیر کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز

کیپ ٹاؤن(آئی پی ایس)امریکہ سے بے دخل کیے گئے جنوبی افریقی سفیر ایبراہیم رسول وطن واپس پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ایبراہیم رسول کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ تنازع کے بعد واشنگٹن سے نکال دیا گیا تھا۔ ان کی بے دخلی کی وجہ ان کے ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت بنی۔

کیپ ٹاؤن ایئرپورٹ پر پہنچنے پر سینکڑوں حامیوں نے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایبراہیم رسول نے کہا، “ہمیں امریکہ چھوڑنے کا انتخاب نہیں دیا گیا، لیکن ہمیں کوئی پچھتاوا نہیں”۔

انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے “سفید فام نسل کشی کے جھوٹے دعوے” کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کو اپنی اقدار پر سمجھوتہ کیے بغیر واشنگٹن سے تعلقات بہتر بنانے چاہئیں۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ پر امداد روک دی تھی اور جنوبی افریقہ کی اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں دائر مقدمے کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے تھے۔

ایبراہیم رسول کا کہنا تھا، “مجھے بے دخل کرکے ہمیں رسوا کرنا مقصود تھا، لیکن میں اسے اپنی عزت اور وقار کا نشان سمجھتا ہوں”۔ وہ صدر سیرل راما فوسا کو پیر کے روز اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھنا چاہیے: شافع حسین

وزیر صنعت پنجاب شافع حسین — فائل فوٹو  

وزیر صنعت پنجاب شافع حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھنا چاہیے۔

شافع حسین نے افریقی ممالک کے وزراء اور بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات حاصل ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ افریقی ممالک کے سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔

وزیر صنعت پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک ٹیکسٹائل سیکٹر میں اشتراک کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی ناکام پالیسیاں اور عوامی ردعمل
  • افریقہ میں امریکہ کا غیر ضروری سفارت خانے اور قونصل خانے بند کرنے پر غور
  • امریکہ کے نائب صدر کا دورہ بھارت اور تجارتی امور پر مذاکرات
  • پاکستان‘ افریقی ممالک میں سرمایہ کاری و تجارتی خلاء دور کرنا ہو گا: شافع حسین
  • حیا
  • اقبال کے نظریات کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں اپنائیں ؛ وزیر اعظم شہباز شریف
  • چینی، بھارتی طلبا کی ویزا قوانین پر ٹرمپ کے خلاف قانونی جنگ
  • پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھنا چاہیے: شافع حسین
  • امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف سینکڑوں مظاہرے
  • راونڈا کے وزیر خارجہ کی آسلام آباد آباد، سینیئر حکام نے استقبال کیا