Juraat:
2025-12-13@23:18:42 GMT

افغانوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں 8روز باقی

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

افغانوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں 8روز باقی

 

سندھ میں قانونی اور غیر قانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کے لیے تیاریاں
یکم اپریل سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کوملک سے بے دخل کیا جائے گا

غیرقانونی تارکین اور افغان کارڈ ہولڈرز کے پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں صرف 8روز باقی ہیں، افغان باشندوں کو 15 فروری سے 31مارچ تک رضاکارانہ واپسی کی پیشکش کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے سیکیورٹی، آپریشنل اور اسٹریٹجک پلان تیار کرلیا ہے ، دوسرے مرحلے میں یکم اپریل سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو بے دخل کیا جائے گا۔وفاق کی ہدایت پر افغان باشندوں کی ملک بدری کا پلان محکمہ داخلہ اور کمشنرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے ، سندھ بھر میں ڈویژن اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں فعال کردی گئی ہیں اور ہولڈنگ پوائنٹس بنا دیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افغان قیدیوں کی سزائیں پوری ہوچکی ہیں انہیں بھی ہولڈنگ پوائنٹ لایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر کیماڑی اور ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کی سربراہی میں ہولڈنگ پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔ہولڈنگ پوائنٹ میں محکمہ بلدیات کا عملہ اور محکمہ صحت کا پیرا میڈیکل اسٹاف تعینات ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

فیصل آباد: گن پوائنٹ پر بچیوں سے زیادتی کرنے والا جنسی درندہ فرار ہونے کے بعد پھر گرفتار

فیصل آباد میں گن پوائنٹ پر بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے کے بعد پھر گرفتار ہو گیا تاہم ملزم کو چھڑانے والے ساتھی فرار ہوگئے۔

فیصل آباد کے تھانہ بلوچنی کے علاقہ میں چھوٹے بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم ریاض عرف راجو کوپولیس مقابلہ میں پولیس حراست سے فرار ہونے کے فوری بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ جاوید انور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملازمان کے ہمراہ زیر حراست ملزم ریاض عرف راجو کو اسلحہ برآمدگی کیلئے لے کر جا رہے تھے۔

90 سیم پل کے قریب پہنچے تو 4  نامعلوم مسلح ملزمان 2 عدد موٹر سائیکلوں پر آئے اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے ملزم کو چھین کر لے گئے۔

اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ بلوچنی و پولیس کی بھاری نفری فوری موقع پر پہنچ گئی۔ملزمان نے پولیس پارٹی سے مقابلہ شروع کردیا۔پولیس پارٹی نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔

فائرنگ رکنے پر چیکنگ کے دوران ملزم ریاض عرف راجو زخمی حالت میں پڑا ملا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مضروب ہوا۔

اس کے ساتھی ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔مضروب ملزم کو فوری برائے علاج معالجہ اسپتال بھجوا دیا ہے۔

فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کرکے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

ملزم چھوٹے بچوں اور بچیوں کے ساتھ اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زیادتی کرتا تھا، ملزم تھانہ بلوچنی کی حدود میں پانچ بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغان باشندوں سمیت ہزاروں غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا
  • پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا سلسلہ جاری
  • سندھ بلڈنگ،گلبہار کی تنگ گلیوں میں خلافِ ضوابط عمارتوں کی وبا
  • الخدمت اور ریسکیو 1122کا مشترکہ امدادی پوائنٹ قائم
  • سندھ، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
  • موسم سرما کی سالانہ تعطیلات کا شیڈول جاری
  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
  • سندھ میں موسم سرما کی سالانہ تعطیلات کا اعلان
  • سندھ: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
  • فیصل آباد: گن پوائنٹ پر بچیوں سے زیادتی کرنے والا جنسی درندہ فرار ہونے کے بعد پھر گرفتار