لاس انجیلیس میں آزاد خالصتان کے حق میں ریفرنڈم، 30 ہزار سکھوں نے ووٹ ڈال دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
بھارتی پنجاب کو آزاد خالصتان ریاست بنانے کے حق میں امریکی شہر لاس اینجلس میں ووٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں 30 ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹ ڈالے۔
لاس اینجلس کے سیوک سنٹر میں منعقدہ اس ریفرنڈم میں امریکا بھر میں مقیم سکھ کمیونٹی نے بھارت سے علیحدگی اور بھارتی پنجاب میں آزاد خالصتان بنانے کے ووٹ ڈالا۔
یہ بھی پڑھیے: نیوزی لینڈ میں خالصتان کے حق میں ریفرنڈم، سکھوں کے جوش و خروش پر بھارت چیخ اٹھا
اس موقع پر موجود سکھوں نے خالصتان کے جھنڈے لہراکر نعرے بھی لگائے۔
ووٹنگ کے اختتام پر سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے سکھوں سے آن لائن خطاب کرکے اگلا خالصتان ریفرنڈم 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں کرانے کا اعلان کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکھ مودی حکومت کی گولی کا جواب ووٹ سے دیں گے، ہزاروں کی تعداد میں ووٹ ڈاکر سکھ کمیونٹی نے اس بات کا واضح ثبوت دیا کہ وہ بھارت کے زیر تسلط نہیں رہنا چاہتے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
azad khalistan آزاد خالصتان سکھ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا زاد خالصتان سکھ ا زاد خالصتان
پڑھیں:
آئی پی ایل میں ایک بار پھر میچ فکسنگ کا الزام، بھارت کے اندر سے ہی آوازیں اٹھنا شروع
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پپی ایل) کے دوران راجستھان رائلز کی لکھنو سپر جائینٹس کے ہاتھوں محض 2 رنز سے شکست کے بعد اول الذکر ٹیم کو میچ فکسنگ کے الزامات کا سامنا ہے۔
جے پور میں کھیلے گئے میچ میں راجستھان رائلز نے 181 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 29 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بناکر میچ میں ناکام رہی۔
یہ بھی پڑھیے: 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
اس شکست کے بعد سری گنگانگر سے ممبر قانون ساز اسمبلی جیدیپ بیہانی نے میچ میں مبینہ میچ فکسنگ کا عندیہ دیا ہے۔ جیدیپ بیہانی حکومت کی طرف سے راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن (آر سی اے) کے لیے بنائی گئی ایڈہاک کمیٹی کے کنونیئر بھی ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر سازگار حالات کے باوجود کیسے ہار سکتی ہے۔ اس کےساتھ ہی انہوں نے میچ میں مبینہ میچ فکسنگ کے امکان کی طرف بھی اشارہ کیا۔
جیدیپ بیہانی نے راجستھان رائلز کی انتظامیہ پر آر سی اے کو آئی پی ایل کے معاملات سے دور رکھنے کا الزام بھی لگایا۔
یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل میں پابندی لگنے پر انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کا ردعمل سامنے آگیا
حالیہ الزامات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے جب آئی پی ایل میں راجستھان رائلز 8 میں سے صرف 2 میچز ہی جیت پائی ہے۔ ایسے میں میچ فکسنگ کی ان خبروں نے ٹیم پر دباؤ میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
IPL آئی پی ایل کرکٹ میچ فکسنگ