عید الفطر پر نئے جوڑے سلوانے سے محروم افراد نے تیار کپڑوں کی خریداری شروع کردی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پشاور:
عید الفطر کے لیے نئے جوڑے سلوانے سے رہ جانے والے خواتین و حضرات نے تیار کپڑوں کی خریداری شروع کردی۔
کراچی، لاہور، پشاور سمیت مختلف شہروں میں مردانہ کپڑوں کی فروخت کے لیے تجارتی مراکز سحری تک کھلے رہتے ہیں جہاں پر شہریوں کا غیر معمولی رش لگا رہتا ہے۔
عید الفطر کے موقع پر نئے کپڑے سلوائے جاتے ہیں، درزیوں کے پاس رش کی وجہ سے نئے کپڑوں کی سلائی بند کردی گئی ہے۔
مختلف برانڈز کے تیار کپڑوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، مردوں کی نسبت خواتین کو ورائٹی اور مختلف ڈیزائن کے کپڑے آسانی سے مل جاتے ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
کراچی:کراچی: شہرِ قائد ایک بار پھر فائرنگ کے پے در پے واقعات سے لرز اٹھا۔ مختلف علاقوں میں پیش آنے والے آٹھ علیحدہ علیحدہ فائرنگ کے واقعات میں دو بچوں سمیت کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعات کی نوعیت مختلف بتائی جا رہی ہے۔
ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے 13 سالہ سمیع اللہ اور 14 سالہ علی عباس زخمی ہو گئے، بنارس فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اختر حسین زخمی ہوا۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے کاشف نامی شہری زخمی ہو گیا، سرجانی یوسف گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے عبدالرحیم زخمی ہوا۔
بلدیہ مواچھ گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے علی رضا زخمی ہوا، اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نیاز نامی شہری زخمی ہوا، نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں فائرنگ سے بروچہ نامی شخص زخمی ہوا، جبکہ گولیمار پیتل گلی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے فہد نامی نوجوان کو گولی لگی۔
پولیس حکام کے مطابق تمام واقعات کی نوعیت مختلف ہے۔