اب بھی وقت ہے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ڈیل کی سیاست نے ہمیشہ پاکستان کون قصان پہنچایا، ڈیل کے عمل نے سیاسی سپیس کو ختم کیا ہے، ہم جمہوری عمل کےذریعے سیاسی سپیس کو واپس لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی بند کمرے میں میٹنگ کا فیصلہ اچانک کیا گیا، ہمارے پاس کسی سے بھی مشاورت کرنے کا موقع نہیں تھا، اپوزیشن نے مشاورت کے بعد اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ درست تھا، بانی پی ٹی آئی نے سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت کی تائید کی، ہم شرکت کرلیتے تو بھی حکومت اپنی مرضی کے فیصلے کرتی، ملٹری آپریشن کی ضرورت محدود سطح پر ہوسکتی ہے۔
سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ہر معاملے کی مکمل آگاہی ہوتی ہے، عمران خان کی بہنیں جیل میں بانی کو تمام معلومات دیتی ہیں، اگلے چند دنوں میں بہت بڑا اپوزیشن اتحاد بننے جارہا ہے، پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ بالکل درست تھا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 26ویں ترمیم میں متنازع شقیں نکالنے میں مولانا کا کردار شامل تھا، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بڑے ملٹری آپریشن کی مخالفت درست قدم ہے، قومی سیاست پر ڈی آئی خان کی سیاست حاوی نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے متعلق مشاورت نہیں کرنے دی گئی، اے پی سی کے بجائے بند کمرہ اجلاس اصولی طور پر غلط بات تھی، اے پی سی بلائی جائے اور تمام جماعتوں کو شامل کیا جائے، اب بھی وقت ہے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے۔ سیکرٹری تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ڈیل کی سیاست نے ہمیشہ پاکستان کون قصان پہنچایا، ڈیل کے عمل نے سیاسی سپیس کو ختم کیا ہے، ہم جمہوری عمل کےذریعے سیاسی سپیس کو واپس لیں گے، بانی پی ٹی آئی اصولی سیاست کر رہے ہیں، اصولی سیاست کی وجہ سے ہی عمران خان کو عوام میں پذیرائی مل رہی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ سیاسی سپیس کو سلامتی کمیٹی تحریک انصاف کا فیصلہ کرنے کا
پڑھیں:
آئی ایم ایف اجلاس، وزیر خزانہ امریکہ روانہ
ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کرنے کیلئے امریکا روانہ ہوگئے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاس پیر21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گے۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
الیکشن دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ؛ عمر ایوب کی درخواست ناقابل سماعت قرار
محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
امریکا کے اسٹیٹ اور ٹریژری ڈپارٹمنٹس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں جبکہ عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بینکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
وزیرِ خزانہ سرمایہ کاری فورمز اور سیمینار سےخطاب کے دوران معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے، وہ موسمیاتی اقدام کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کی نشست میں بھی شرکت کریں گے۔
انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے، اب قبر کھودی جارہی ہے : شیخ رشید