بجلی نرخ میں کمی کا پیکیج تیاری کے مراحل میں ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی نرخ میں کمی سے متعلق پیکیج تیاری کے مراحل میں ہے۔
پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ بجلی نرخوں میں کمی سے متعلق پیکیج تیار کیا جارہا ہے، جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف فراہم کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، شمسی توانائی سے متعلق حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
انہوں نے حکام کو سولر آئزیشن پالیسی سے متعلق ابہام دور کرنے اور حقائق بتانے کےلیے اعداد و شمار بیان کرنے کی ہدایت کردی۔
شہبازشریف نے کہا کہ جنریشن کمپنیوں کے خاتمے سے متعلق قانونی اور دیگر امور جلد از جلد طے کیے جائیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز تر کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، پہاڑی علاقوں میں تعمیرات ریگولیٹ کرنے سے متعلق فیصلہ
خیبر پختونخوا حکومت نے پہاڑی علاقوں میں تعمیرات ریگولیٹ کرنے کےلیے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس بارے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ پہاڑی علاقوں میں ماحولیاتی مسائل کے پیش نظر تعمیرات ریگولیٹ کرنے اور مخصوص گائیڈ لائنز پر عملدرآمد ضروری ہوگیا ہے۔
سیکرٹریٹ کے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے متعلقہ حکام پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ورکنگ گروپ ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی کی سربراہی میں قائم کیا جائے، جو گائیڈ لائنز کے موثر نفاذ کےلیے میکینزم ترتیب دے گا اور 2 ماہ میں طریقہ کار پر مشتمل پلان پیش کرے گا۔