وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی رمضان کے آخری عشرے میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کردی۔
ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز مغل نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے خواتین کے بازاروں میں لیڈیز پولیس اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام کمشنزز اپنے علاقوں میں امن و امان کی صورت حال پر نظر رکھیں، کوئی بھی اعلیٰ افسر بغیر اجازت کے اپنا علاقہ چھوڑ کر نہ جائے۔
ترجمان وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہوائی فائرنگ کے تدارک کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ون ویلنگ کسی صورت بردداشت نہیں کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی ہدایت
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
فوٹو: فائلسیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مقامات پر جھڑپوں کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20 اور 21 اپریل کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دو جھڑپیں ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا، آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن کے دوران 5 خوارج ہلاک کیے گئے۔
جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر ایک اور آپریشن کیا گیا جس میں خارجی کمانڈر ذبیح اللّٰہ عرف زکران کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ذبیح اللّٰہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ دہشتگرد ذبیح اللّٰہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے پیشِ نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔