کراچی میں عید کے بعد بھکاریوں کی روک تھام کیلیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
کراچی:
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو عید کے موقع پر پیشہ ور گداگروں کی روک تھام کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے.
اتوار کو کمشنر آفس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کی چاند رات کے بعد 22 روز میں 220 گداگروں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے اور اب اُن کی دوبارہ شہر میں آمد روکنے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق کمشنر نے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی گئی ہے وہ بھکاریوں کی پشت پر موجود ممکنہ سرپرستوں کو تلاش کر کے اُن کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کریں۔
ہینڈ آوٹ کے مطابق کمشنر نے شہر میں پیشہ ور گداگروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا سخت نوٹس لیا اور ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ وہ گداگروں کے خلاف جاری انتظامیہ کی مہم کو مؤثر بنائیں۔
انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز انٹر سیکشنز مارکیٹوں اور بازاروں میں گداگروں کی روک تھام کریں، سماجی بھلائی کے اداروں این جی اوز، ٹریفک ہولیس اور مقامی پولیس سے مدد لیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ گداگروں کو دوبارہ انے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں انھیں گرفتار کر کے پولیس کی مدد سے این جی اوز،اور رفاہی اور سماجی اداروں کے حوالے کریں۔
کمشنر نے کہا کہ عید کی خریداری کے رش میں شہریوں کو پیشہ ور گداگروں سے تکلیف کا،سامنا ہے ۔۔کمشنر کراچی آفس نے اب تک پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی تفصیل بھی جاری کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے پیشہ ور گداگروں کے خلاف جاری مہم میں 22مارچ تک 22 روز کی کارروائیوں کے مطابق اس عرصہ میں 220 گداگروں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا جا چکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیشہ ور گداگروں ڈپٹی کمشنر کے مطابق کے خلاف
پڑھیں:
ایف آئی اے کا انسانی اسمگلنگ اور گداگری کی روک تھام کیلئے تمام ائیرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ
ایف آئی اے کا انسانی اسمگلنگ اور گداگری کی روک تھام کیلئے تمام ائیرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
کراچی(سب نیوز) ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ اورگداگری کی روک تھام کیلئے ملک کے تمام ائیر پورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے تمام ائیرپورٹس کے آرائیول اورڈپارچرکاونٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے مسافروں کی نگرانی میں مدد ہوگی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز سے تمام امیگریشن سربراہان کو مراسلہ بھی موصول ہوگیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ائیر پورٹس پر سی سی ٹی وی کی نگرانی ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں بھی ہوگی۔