Islam Times:
2025-04-22@01:35:28 GMT

اسرائیلی فوج کے زخمیوں کی تعداد 87000 سے تجاوز کر گئی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT

اسرائیلی فوج کے زخمیوں کی تعداد 87000 سے تجاوز کر گئی

وزارت جنگ کے اعداد و شمار کے مطابق وزارت کے بحالی کے شعبے میں زیر علاج ہر دو زخمیوں میں سے ایک نفسیاتی مسائل اور صدمے کا شکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست کی وزارت جنگ نے اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے حکومت کی فوج اور سکیورٹی فورسز میں زخمیوں کی تعداد 78,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو جنگ کے آغاز کے بعد سے ان میں سے 16000 زخمی اسپتال میں داخل ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت جنگ کے اعداد و شمار کے مطابق، وزارت کے بحالی کے شعبے میں زیر علاج ہر دو زخمیوں میں سے ایک نفسیاتی مسائل اور صدمے کا شکار ہے۔ غور طلب ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد، جن کے نام شائع کرنے کی اجازت دی گئی تھی، 846 تک پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد، جیسا کہ غیر سرکاری ذرائع نے بارہا اعلان کیا ہے، فوج کے دعوے اور سرکاری طور پر اعلان کیے گئے دعووں سے کہیں زیادہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی تعداد

پڑھیں:

کینال ویو کوآپریٹو سوسائٹی  کا اجلاس ،ایجنڈا منظور

لاہور(کامرس رپورٹر) کینال ویو کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ ملتان روڈ لاہور کا سالانہ اجلاس عام سوسائٹی آفس سے ملحقہ حضرت عثمان غنی ؓ پارک میں ہوا جس میں کثیر تعداد میں صدر کیافت اللہ ، سیکرٹری خضر حیات، فنانس سیکرٹری محمد اشرف ،میاں اظہر، فرحان احمد اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ کوآپریٹوز کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار ہائوسنگ II فخر زمان نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری خضر حیات نے ممبران کے سامنے ایجنڈا پیش کیا جسے اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا۔اس موقع پر صدر کفایت اللہ نے کہا سوسائٹی کے تمام مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 30 زخمی
  • جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
  • کینال ویو کوآپریٹو سوسائٹی  کا اجلاس ،ایجنڈا منظور
  • افغان شہریوں کی واپسی: ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں24/7 کنٹرول روم قائم
  • غزہ میں 15 رضاکاروں کی شہادت: اسرائیلی فوج کا پیشہ ورانہ غفلت پر 2 افسران کے خلاف کارروائی کا اعلان
  • غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 44 فلسطینی شہید
  • شامی ایئرلائنز کا متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان
  • پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ کی افسوسناک صورتحال کی مذمت
  • کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، تین افراد زخمی
  • غزہ میں اسرائیلی حملوں سے مزید 64 فلسطینی شہید