یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی شاندار تقریب، کیک کاٹا گیا، خصوصی دعائیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2025ء)پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر محمد غوث القادری کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی کمپیرینگ حافظ زاہد علی نے کی، جبکہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت ڈاکٹر اکرم شہزاد نے حاصل کی۔ اس موقع پر استاد شاہ جہاں اور ڈاکٹر اکرم شہزاد نے حمد و نعت پیش کیں، جبکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
(جاری ہے)
تقریب میں مسلم لیگ ن کے تمام عہدیداران اور ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ محمد غوث القادری نے خطاب میں تمام پاکستانیوں کو یومِ پاکستان کی مبارکباد پیش کی اور اس خوشی کے موقع پر کیک کاٹنے کی رسم بھی ادا کی گئی۔ مہمانوں کے لیے سحری کا شاندار اہتمام کیا گیا، جس میں بے مثال خلوص اور اعلیٰ درجے کی مہمان نوازی نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں قومی تقریب کا انعقاد اور اس کے روحانی و برکاتی پہلو شرکاء کے لیے ایک خاص تجربہ ثابت ہوئے۔ آخر میں شرکائے تقریب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم ہزہائینس شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ہزہائینس شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان 20 اور 21 اپریل کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان گہرے، دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اپنے دورے کے دوران شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پاگئے
اس ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا، خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون، علاقائی سلامتی اور لوگوں کے درمیان روابط پر گفتگو ہوگی۔ یہ دورہ دونوں جانب کے نمائندوں کو باہمی دلچسپی اور تشویش کے علاقائی و عالمی صورتحال پر اپنے خیالات کے تبادلے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔
اس سے قبل دونوں نائب وزرائے اعظم نے آخری ملاقات 21 فروری کو ابوظہبی میں کی تھی۔
ہزہائینس شیخ عبداللہ اس دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزارت خارجہ کے پریس ریلیز کے مطابق ہزہائینس شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کا یہ دورہ پاکستان اور یو اے ای کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور متنوع شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا، جس کا فائدہ دونوں ممالک کے عوام کو ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان وزیر خارجہ