اسلام آباد:

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی قوم کو یوم پاکستان پر خط لکھ کر مبارک باد دی ہے۔

اپنے خط میں الہام علیوف نے  پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تذویراتی شراکت داری اور باہمی تعاون  کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت، ٹرانسپورٹ، لاجسٹک، توانائی، سرمایہ کاری، دفاعی صنعت اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں ہماری کامیاب مشترکہ کاوشیں ہمارے تعلقات کیلئے کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔ 

آذری صدر نے لکھا کہ  عالمی امور پر پاکستان اور آذربائیجان کا موقف اور باہمی تعاون دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کا اظہار ہے، پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات جامع ترقی سے جڑے ہیں جن کی بنیادیں باہمی ثقافتی اقدار اوریکجہتی سے مزین  اور  احترام اور اعتماد پر محیط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین اعلیٰ سطح دورے، ملاقاتیں اور رابطے  ہمارے تعلقات میں نمایاں اضافے کا واضح اشارہ ہیں، ہم باہمی اعتماد، مفاہمت اور اخلاص پر مبنی مفید ملاقاتوں کو سراہتے ہیں جو گزشتہ ماہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے آذر بائیجان کے سرکاری دورہ کے موقع پر ہوئیں۔

صدر علیوف نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران ہونے والے معاہدے دونوں ممالک کے تعلقات کے تعاون کی مثبت سمت کا تعین کریں گے، انشا اللہ پاکستان اور آذربائیجان مستقبل میں اپنے تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔ 

انہوں نے لکھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین روایتی دوستی اور تذویراتی شراکت داری اطمینان بخش ہے، اس سے دونوں ممالک کے بھائی چارے پر مبنی تعلقات اور عوامی اتحاد مزید مستحکم ہوگا۔ 

انہوں نے اپنے خط میں وزیراعظم شہباز شریف کی صحت اور کامیابیوں اور پاکستان کے عوام کیلئے امن، خوشحالی اور بہتری کیلئے دعا گو ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان اور آذربائیجان کے شہباز شریف انہوں نے

پڑھیں:

دنیا زراعت میں آگے نکل گئی،ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے: وزیراعظم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئے، ہم قوم کے قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں قومی زرعی پالیسی کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور نوجوان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں تجربہ کار ماہرین کی رہنمائی سے ایک مربوط لائحہ عمل کی تشکیل پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین اور محنتی کسانوں سے نوازا ہے، پاکستان ایک زمانے میں کپاس اور گندم سمیت دیگر اجناس میں خود کفیل تھا، اب گندم کی ہماری فی ایکڑ پیداوار ترقی یافتہ ممالک کے مقابلہ میں کم ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اللہ نے ہمیں مواقع اور صلاحیتوں سے نوازا ہے لیکن زراعت کے شعبے میں جو ترقی کرنی چاہئے تھی وہ نہیں ہوئی، دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئے، ہم قوم کے قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ زراعت میں آگے بڑھنے کیلئے متعلقہ فریقین کی آراءاور تجاویز کو بغور سنا جائے، پاکستان میں گھریلو صنعت اور ایس ایم ایز میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، آف سیزن اجناس کی سٹوریج کا خاطرخواہ انتظام نہیں ہے، آف سیزن اجناس کی ویلیو ایڈیشن کیلئے چھوٹے پلانٹس نہیں لگائے گئے۔
اجلاس کے شرکاءنے زرعی ترقی کے لئے جامع اصلاحات اور سائنسی بنیادوں پر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور زرعی ڈیجیٹلائزیشن،مصنوعی ذہانت کے تحت دیہی علاقوں میں سمارٹ فون اور انٹرنیٹ کی دستیابی بہتر بنانے کی تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں کسانوں کا مرکزی ڈیٹابیس تشکیل دینے اور زرعی ان پٹس کی ترسیل کے لئے بلاک چین اور کیو آر کوڈ سسٹمز متعارف کرانے کی بھی تجاویز پیش کی گئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے ورکنگ کمیٹیاں فوری تشکیل دینے اور دو ہفتوں میں قابلِ عمل سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔

بلوچستان : دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کئی  سمجھوتے : سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں : امارتی وزیر خارجہ : شہباز شریف ‘ جنرلعاصم منیر اسحاق سے ڈار ملاقاتیں 
  • شہباز شریف سے شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی ملاقات، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
  • اسحاق ڈار اور امارات کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
  • وزیراعظم کی 60ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، شہباز شریف
  • 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، شہباز شریف
  • پاکستان اور افغانستان کا روابط برقرار رکھنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعظم کی 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • مہنگائی 38 فیصد سے ایک اشاریہ 5 فیصد تک آگئی، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • دنیا زراعت میں آگے نکل گئی،ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے: وزیراعظم