ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از مرگ نشان پاکستان عطا، اعزاز صنم بھٹو نے وصول کیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
ذوالفقار علی بھٹو کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔ تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی و قومی خدمات بیان کیے جانے کے دوران صنم بھٹو جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں، اس موقع پر ایوان صدر جئے بھٹو اور زندہ ہے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر مملکت نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو قومی اعزازات سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو شاندار خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا، ذوالفقار علی بھٹو کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔ تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی و قومی خدمات بیان کیے جانے کے دوران صنم بھٹو جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں، اس موقع پر ایوان صدر جئے بھٹو اور زندہ ہے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو صنم بھٹو ترین سول
پڑھیں:
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے ارسلان شیخ کی ملاقات
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ارسلان اسلام شیخ کو ہدایت کی کہ سکھر کے عوام سے رابطے میں رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکھر کے شہریوں کے تمام بلدیاتی مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، سکھر کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں اور سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔
انہوں نے پارٹی چیئرمین کو 25 اپریل کو کینال منصوبوں کے خلاف سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ عام کے انتظامات اور آنے والے مون سون سیزن کی تیاریوں سے متعلق بھی بریفنگ دی۔