اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کی مناسبت سے سول ایوارڈز سے نواز دیا، ان میں سب سے بڑا تمغہ پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے 23 مارچ یومِ پاکستان کے دن مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 69 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا۔

ایوارڈ کی تقسیم کے حوالے سے ایوانِ صدر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو نشانِ پاکستان، نشانِ امتیاز، نشانِ خدمت، ہلالِ امتیاز، ہلالِ شجاعت، ستارہِ امتیاز، ستارہِ شجاعت، ستارہِ قائداعظم، صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہِ پاکستان اور تمغہِ امتیاز سے نوازا۔

سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ملک، جمہوریت اور عوام کی نمایاں خدمت کے اعتراف میں بعد از مرگ نشان پاکستان سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ اُن کی صاحبزادی صنم بھٹو نے صدر مملکت سے وصول کیا، اس موقع پر وہ فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں جبکہ پنڈال بھی بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔

اس کے علاوہ ایئر مارشل (ر) راجہ شاہد حامد (مرحوم) کو نشانِ امتیاز (بعد از وفات) اور سلطان علی اکبر علانہ کو نشانِ خدمت، ایس پی محمد اعجاز خان شہید، ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید، ڈی ایس پی سردار حسین شہید، کانسٹیبل ارشاد علی اور جہانزیب سمیت کئی پولیس اہلکاروں کو ہلالِ شجاعت (بعد از وفات) دیا گیا۔

ہلال امتیاز

ڈاکٹر توقیر حسین شاہ، کیپٹن (ر) خرم آغا، علی حیدر گیلانی، خواجہ انور مجید، حسین داؤد، پروفیسر ڈاکٹر شہریار، ڈاکٹر زریاب سیٹنا ، جاوید جبار، محترمہ سادیہ راشد، عامر حفیظ ابراہیم، جمی انجینئر، عمر فاروق، ڈاکٹر نوید شیروانی سمیت دیگر شخصیات کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

ستارہ شجاعت

کیپٹن (ر) حمزہ انجم شہید اور ملک سبز علی شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈز اُن کے اہل خانہ نے وصول کیے۔

ستارہ امتیاز

ستارہِ امتیاز حاصل کرنے والوں میں محمد سمیر الرحمن، احمد اسحاق جہانگیر، ڈاکٹر غلام محمد علی، عرفان نواز میمن، سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو، ڈاکٹر حامد عتیق سرور، علی سلمان حبیب (بعد از وفات)، وقار الدین سید، ایاز خان، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، امتیاز حسین، جمیل احمد، سید اظہر حسنین عابدی، ظفر وقار تاج، محمد حسین عرف مراد سدپارہ (بعد از وفات)، بہروز حسین بلوچ، ثناء ہاشوانی اور صفی ناز منیر شامل ہیں۔

تمغہ برائے حسن کارکردگی

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوید احمد فرید، راشد وحید خواجہ، انیقہ بانو، برکت شاہ کو نوازا گیا۔

ستارہِ قائداعظم / تمغہِ پاکستان

حیدر قربونوف اور ڈاکٹر کرسٹین برن ہلڈ کو ستارہ قائد اعظم جبکہ تمغہِ پاکستان آگسٹینو ڈا پولنزا اور پروفیسر ویلویا پیاچنتینی کو دیا گیا۔

تمغہ امتیاز 

مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا جن میں سید شکیل شاہ، اشہد جواد، امین محمد لاکھانی، ریحان مہتاب چاولہ، سید جواد حسین جعفری، پروفیسر ڈاکٹر عثمان قمر، محترمہ ڈاکٹر سارہ قریشی، ڈاکٹر اکرام اللہ، محمد یوسف خان، سرور منیر راؤ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ صحافی حسن ایوب، ڈاکٹر سید عابد مہدی کاظمی، میر نادر خان مگسی کو بھی تمغہ امتیاز دیا گیا۔ ستارہِ قائداعظم ڈاکٹرشن من لیو کو دیا گیا۔

تقریب میں وفاقی وزراء، چیئرمین سینیٹ، اراکین پارلیمنٹ، سفارت کار، سول سوسائٹی کے نمائندگان، میڈیا کے افراد اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سے نوازا گیا بعد از وفات صدر مملکت شخصیات کو دیا گیا

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم کا مرکزی کنونشن، شخصیات کے تاثرات

اسلام ٹائمز: اس موقع پر ملک بھر سے تنظیمی عہدیداران شریک تھے۔ علامہ سید علی رضا رضوی، علامہ مقصود علی ڈومکی، آغا سید علی رضوی، سید شادمان رضا، جان محمد حیدری اور علامہ احمد نوری نے کنونشن اور عزاداری کانفرنس کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ مرکزی بقیۃ اللہ تنظیمی کنونشن اور انٹراپارٹی الیکشن کا آغاز اسلام آباد میں ہوگیا ہے۔ مرکزی کنونشن کے پہلے روز قومی عزاداری کانفرنس کا انعقاد جامع امام الصادقؑ جی نائن ٹو میں ہوا، جس میں مرکزی خطاب بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین اور خطیب اہلبیتؑ علامہ سید علی رضا رضوی نے کیا، جبکہ دیگر مقررین میں چیئرمین آئی او پاکستان ڈاکٹر حضوری مہدی، متولی امام بارگاہ سید ابنِ رضوی، اظہر عابدی و دیگر شامل تھے۔ بعدازاں سبز علی شہزاد، شادمان رضا نقوی نے نوحہ خوانی کی، اس موقع پر ملک بھر سے تنظیمی عہدیداران شریک تھے۔ اس موقع پر علامہ سید علی رضا رضوی، علامہ مقصود علی ڈومکی، آغا سید علی رضوی، سید شادمان رضا، جان محمد حیدری اور علامہ احمد نوری نے کنونشن اور عزاداری کانفرنس کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • آغا راحت کیخلاف مشیر وزیر اعلیٰ کی بیان بازی پر مولانا سرور شاہ نے معذرت کر لی
  • ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 87 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام
  • شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی آج 87 ویں برسی
  • مریم نواز کی گندم خریداری کیلئے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری
  • پاراچنار، مجلسِ علمائے اہلبیتؑ کی جانب سے امن سیمینار کا انعقاد
  • مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، صدر مملکت کا ایسٹر پر پیغام
  • ایم ڈبلیو ایم کا مرکزی کنونشن، شخصیات کے تاثرات
  • پاک فوج کے زیراہتمام کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف نے ایوارڈز تقسیم کیے
  • چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس ،آسان کاروبار کارڈ سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ