جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ قرآن کو سمجھنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اسکی تفسیر اور اسکے معانی میں غور و فکر کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شب قدر کی مبارک رات ہمیں اس بات کی دعوت دیتی ہے کہ ہم قرآن کریم سے جڑ جائیں، اسے سمجھیں اور اپنی زندگیوں کو اس کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں۔ اگر امت مسلمہ قرآن مجید کو اپنی زندگی کا محور بنا لے تو دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن اور اہل بیت علیہ السلام ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوں گے۔ یہ وہی پیغام ہے جسے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حدیث ثقلین میں بیان فرمایا۔ وارث قرآن حضرت علی علیہ السلام قرآن کی عملی تفسیر ہیں۔ ان کی زندگی، ان کے اقوال، ان کا کردار، سب کچھ قرآن کے اصولوں کے عین مطابق تھا۔

انہوں نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ نے 23 سے 27 رمضان تک کے دنوں کو "خمسہ نزول قرآن" کے طور پر منانے کی دعوت دی، تاکہ ان دنوں میں قرآن کے حقیقی پیغام کو عام کیا جائے اور مسلمان اپنی زندگیوں کو قرآن مجید کی روشنی میں ڈھال سکیں۔ یہ ایام ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتے ہیں کہ قرآن کو سمجھنا، اس پر عمل کرنا اور اسے معاشرتی نظام میں نافذ کرنا ہی ہمارا اصل مقصد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اس کی تفسیر اور اس کے معانی میں غور و فکر کریں۔ یہ کتاب ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی فراہم کرتی ہے، چاہے وہ انفرادی زندگی ہو یا اجتماعی معاملات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم صرف ایک تلاوت کی کتاب نہیں بلکہ زندگی کا مکمل ضابطہ ہے۔ اس میں عقائد، عبادات، اخلاق، معاملات اور قوانین کے وہ اصول بیان کئے گئے ہیں جو ایک فرد اور معاشرے کو کامیابی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ قرآن علامہ مقصود انہوں نے

پڑھیں:

کوفہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری

گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق کامران ٹیسوری کی جانب سے عقیدت مندوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ گورنر سندھ نے وہاں پر وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عراق کے شہر نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے روضے اور کوفہ میں ان کے پر گھر پر حاضری دی۔ گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق کامران ٹیسوری کی جانب سے عقیدت مندوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ گورنر سندھ نے وہاں پر وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ کامران ٹیسوری نے کوفہ میں حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علیؑ‘‘ کی زیارت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ اقبال کا پیغام حریت آج بھی ہمارے لیے راہ نجات ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا: احسن اقبال
  • شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ  کا یوم وفات آج منایا جا ئے گا 
  • 26؍اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان
  • اقبال کے نظریات کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں اپنائیں ؛ وزیر اعظم شہباز شریف
  • کراچی کی شاہراؤں پر چمکدار پینٹ لگائے بچے خطرے میں ہیں، گلوکار بلال مقصود
  • حکمران امریکا اور اسرائیل سے ڈرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان کا غزہ مارچ سے خطاب
  •   حکمران امریکا اور اسرائیل سے خائف، ہمیں متحد ہونا پڑے گا، حافظ نعیم الرحمٰن
  • مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، وزیراعظم
  • کوفہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری