مولانا آزاد جمیل نے نوکری میں ترقی کا وظیفہ بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
کراچی:
مذہبی اسکالر مولانا آزاد جمیل نے ملازمت میں ترقی اور تنخواہ بڑھنے کا وظیفہ بتادیا۔
ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن ’پیارا رمضان‘ میں ایک شہری نے ملازمت میں ترقی کے حوالے سے سوال کیا اور بتایا کہ وہ ہر اعتبار سے مکمل ہیں مگر انہیں ترقی نہیں مل پارہی۔
یہ سوال میزبان جویریہ سعود نے پڑھ کر سنایا جس پر مولانا آزاد جمیل نے کہا کہ متعدد بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ ہر کام اچھے انداز سے کررہے ہوتے ہیں مگر ارد گرد کے لوگ آپ کی ترقی کی رکاوٹ میں حائل ہوتے ہیں۔
انہوں نے ملازمت میں ترقی اور تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے وظیفہ بتایا کہ ’یا ذوالجلال والکرام‘ روزانہ 313 بار پڑھنا ہے جب کہ اول اور آخر میں درود شریف پڑھنا ہے۔
آزاد جمیل نے کہاکہ ’آپ یہ وظیفہ شروع کریں تو انشاء اللہ پہلے ہی مہینے میں اثرات مرتب ہونا شروع ہوجائیں گے‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے ساتھ ہی آپ کی جائز طریقے سے ترقی بھی ہوگی اور جو حق ہے وہ ضرور ملے گا۔
واضح رہے کہ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ چینل پر روزانہ دوپہر تین بجے سے پیارا رمضان خصوصی ٹرانسمیشن نشر کی جاتی ہے جس کو ناظرین بہت زیادہ پسند بھی کررہے ہیں۔ پروگرام میں جویریہ سعود کی میزبانی کو بھی ناظرین نے بہت سراہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا زاد جمیل نے
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات آج ہوگی
لاہور:جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے آج ملاقات کریں گے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق مولانا فضل الرحمن آج سہ پہر 3 بجے منصورہ آئیں گے، ملاقات کے بعد حافظ نعیم الرحمٰن اور مولانا فضل الرحمٰن میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اورغزہ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دونوں پارٹیوں نے فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے کراچی میں الگ الگ غزہ مارچ منعقد کیا تھا۔