چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا پاکستان سمیت متعدد ممالک میں انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
اسلام آباد () چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ پاکستان، منگولیا، ویت نام، کمبوڈیا، سری لنکا اور جاپان میں منعقد ہوا۔
مختلف ممالک کے حکومتی اداروں کے نمائندوں، ماہرین اور اسکالرز، میڈیا کے نمائندوں اور تجزیہ نگاروں نے چین کے 2025 کی اقتصادی ترقی کے اہداف، سائنسی اور تکنیکی اختراعات، اور کھلے پن سمیت دو اجلاسوں کے اہم موضوعات پر بات چیت کی اور چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے ایشیا اور دنیا کے لئے پیدا ہونے والے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
چین میں پاکستان کی سابق سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ ماحولیات، مالیات اور سیاست سمیت دیگر شعبوں میں عالمی چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے، چین نے ہمیشہ مختلف ممالک کے درمیان تعاون کے ذریعے ان چیلنجوں سے نمٹنے کی وکالت کی ہے۔ چین کی جانب سے متعدد شعبوں میں پائیدار ترقی کی حکمت عملی دنیا کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے جسے مختلف ممالک سراہتے ہیں۔
چین میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مشترکہ تعمیر کے ذریعے عالمی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ چین اور پاکستان نے مختلف شعبوں میں تعاون کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، سیٹلائٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، سیٹلائٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چین کی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد نے چیئرمین زو منگ کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے اور چین پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان
گلیکسی اسپیس کے وفد نے پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی، جبکہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کام اور سپارکو کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کو انتہائی مفید قرار دیا۔وفد نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، شزا فاطمہ، مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیس ٹیکنالوجی پاکستان چین گلیکسی اسپیس وزیراعظم شہباز شریف