کیا زکوٰۃ کی رقم سے ملازمین کو افطاری کروا سکتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: میں ایک فیکٹری چلاتا ہوں، وہاں درجنوں مزدور کام کرتے ہیں، رمضان کے مہینے میں دن اور رات دونوں اوقات میں فیکٹر ی کا کام چلتا رہتا ہے، اب رمضان میں ہم فیکٹری ملازمین کو افطاری کروانا چاہتے ہیں اور افطاری زکوٰۃ کی رقم سے کروانا چاہتے ہیں، تو ہمیں یہ بتائیں کہ کیا ایسا کرنا شرعی اعتبار سے درست ہے؟
جواب: رمضان میں ملازمین کو افطاری اس طرح دینا کہ ہر ملازم کو افطاری کی چیزیں مالک بنا کر دے دی جائیں، مثلاً پیکٹ بنا لیے جائیں اور ہر ملازم کو وہ پیکٹ دے دیے جائیں، تو اس سے زکوٰۃ ادا ہو جائے گی۔
البتہ جن ملازمین کو افطاری دی جائے ان کا مستحق ہونا ضروری ہے تو جو ملازم مستحقِ زکوٰۃ ہوں، ان کے لیے افطاری کا زکوٰۃ سے مذکورہ طریقے کے مطابق انتظام کرنا درست ہے، تاہم افطاری دستر خوان پر لگا دینا کہ ملازمین وہاں بیٹھ کر افطاری کر کے چلے جائیں، اس طرح زکوٰۃ نہیں ادا ہوگی۔ (فتاویٰ شامی 2/257، ط:سعید-کفایت المفتی 2/274،ط: دارالاشاعت)
مزیدپڑھیں:عید پر بینکوں سے نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ملازمین کو افطاری
پڑھیں:
لاہور: قبضہ مافیا کیخلاف ریلوے کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن، 50 ارب مالیت کی اراضی واگزار کروا لی
لاہور:محمود بوٹی بند کے علاقے میں قبضہ مافیا کے خلاف ریلوے کی تاریخ کا سب سے بڑا، آپریشن کیا گیا جس میں 50 ارب سے زائد مالیت کی پچیس ایکڑ زمین واگزار کروا لی گئی۔
وفاقی وزیر ریلویز کی قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے نتیجے میں ریلوے انتظامیہ نے محمود بوٹی بند کے علاقے لاہور رنگ روڑ کے ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف بڑا اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کرتے ہوئے 50 ارب مالیت کی اراضی واگزار کروا لی۔
اینٹی انکروچمنٹ آپریشن ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے فاطمہ بلال کی نگرانی میں ہوا۔ آپریشن کے دوران ریلوے کی 25 ایکڑ زمین واگزار کروا لی گئی جس پر ایک ہاؤسنگ سوسائٹی، 5 فیکٹریاں،7 مارکیاں اور 2 پیٹرول پمپ بنے ہوئے تھے۔ واگزار کروانے کے بعد تمام پراپرٹیز کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔
ایک اندازے کے مطابق واگزار کروائی گئی ریلوے زمین اور پراپرٹیز کی آئندہ نیلامی کروائی جائے گی جس سے محکمے کو سالانہ 4 ارب روپے آمدن ہو گی۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کے حوالے سے بڑے آپریشن کی کامیابی پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل نے پوری آپریشن ٹیم کو شاباش دی ہے۔