ارچنا پورن سنگھ کا بیٹا ’ویٹر’ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ و کامیڈی شو جج ارچنا پورن سنگھ کی اپنے ہی بیٹے کی مزاحیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دھوم مچادی۔
ارچنا پورن سنگھ نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 1980 کی دہائی میں کیا۔ ان کی ابتدائی فلموں میں ’جانکی رام‘ اور ‘نادانیاں‘ شامل ہیں، جن میں انہوں نے معاون کردار ادا کیے۔
بالی وڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ’مس بگینزا‘ کا منفرد کردار نبھانے والی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے متعدد فلموں میں معاون کردار ادا کیے اور اپنی خاص پہچان بنائی۔
ارچنا پورن سنگھ ’جلوہ‘ ، ’اگنی پت‘ ، ’سوداگر‘ ، ’شعلہ اور شبنم‘ ، ’راجا ہندوستانی‘ ، ’دے دنا دن‘ ، ’مستی‘ اور ’بول بچن‘ جیسی فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں۔
انہوں نے فلموں میں اداکاری کے علاوہ بھارت کے متعدد کامیڈی شوز بھی جج کیے جبکہ انہوں نے 16 فروری 2019 میں ’کامیڈی نائٹس ود کاپل‘ کے مستقل مہمان نوجیت سنگھ سدھو کی جگہ لی اور گزشتہ 5 سالوں سے اس اسپیشل صوفے پر بیٹھی ہوئی ہیں جو انہیں زور زور سے قہقہے لگانے کی ذمہ داری سونپے بیٹھا ہے۔
ازدواجی زندگی کی بات کریں تو ارچنا کی شادی مشہور اداکار پرمیت سیٹھی سے ہوئی جن سے ان کے دو بیٹے ہیں اور وہ اکثر فیملی ٹائم گزارتے ہوئے نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ارچنا کے بیٹے کو ویٹر کے روپ میں دیکھا گیا جو نہ صرف حیران کن تھا بلکہ آریامان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت بھی تھا۔
ارچنا پورن سنگھ نے اپنے حالیہ ولاگ میں اپنے خاندان کے ساتھ پاو بھاجی چیلنج انجوائے کرتے ہوئے ایک ناشتےکی جھلک شیئر کی۔ لیکن جو چیز سب سے زیادہ توجہ حاصل کر گئی وہ ان کے بیٹے آریامان کی اداکاری تھی۔
ویڈیو کلپ میں ارچنا جسے ہی اپنی فیملی کیساتھ ریسٹورنٹ پہنچی وہیں انکے بیٹے آریامان نے اچانک ویٹرکا کردار ادا کرنا شروع کر دیا اور مزاحیہ انداز میں مینو سنانے لگے۔
View this post on InstagramA post shared by I am Society (@effortless_gain)
ویٹر کے روپ میں خود کو باخوبی ڈھالنے کیلئے آریامان نے سیاہ ٹی شرٹ کیساتھ ایک سلینگ بیگ پہنا سینے کو کھجاتے ہوئے چٹکلے بھرے انداز مینو بتاکر سب کو ہنسی کے مارے لوٹ پوٹ کر دیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ایک صارف نے ارچنا کے بیٹے کو دیگر اسٹار کڈز سے بہتر اداکاری کرنے پر سراہا تو کوئی انکے ٹیلنٹ کے گن گاتا نظر آیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ،’اس کے پاس واقعی ایک زبردست ٹیلنٹ اور شاندار حسِ مزاح ہے۔’
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ،’یہ مزاحیہ صلاحیت اسے اپنی ماں سے وراثت میں ملی ہے۔’
ایک اورسوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ،‘یہ بھی نیپو کڈ ہی ہے کیونکہ اس کے والدین دونوں اداکار ہیں، لیکن خوشی کی بات ہے کہ یہ دوسروں سے بہت بہتر ہے۔’
آریامان کا اصل شوق گلوکاری، نہ کہ اداکاری!
اگرچہ آریامان کی مزاحیہ اداکاری نے انٹرنیٹ صارفین کو ہنسی سے لوٹ پوٹ کر دیا اور ان کی بے حد تعریف کی گئی، لیکن ان کے انسٹاگرام پروفائل سے پتہ چلتا ہے کہ ان کا اصل خواب اداکار بننا نہیں بلکہ گلوکار بننا ہے۔
انہوں نے 13 جنوری کو اپنا پہلا سنگل ’سما’ ریلیز کیا، جسے کبیر ہیرانندانی نے پروڈیوس کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ’بنجارا’ اور ’فور یو’ کے نام سے مزید گانے ریلیز کیے۔
اب سب کے بعد اب آرمایان کا تازہ ترین میوزک ویڈیو ’چھوٹی باتیں’ ان کے بھائی آیوشمان سیٹھی کی ہدایت کاری میں بنایا گیا۔
مزیدپڑھیں:بجلی سستی! عوام کے لیے بڑی خبر آ گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ارچنا پورن سنگھ فلموں میں انہوں نے کے بیٹے
پڑھیں:
جنید جمشید کے آخری سفر پر جانے سے قبل کیا جذبات تھے، اہلیہ نے بتا دیا
دین کی خاطر میوزک انڈسٹری کو خیر بعد کہنے والے پاکستان کے معروف سابق گلوکار و نعت خواں جنید جمشید کے موت سے قبل آخری جذبات سے متعلق ان کی دوسری اہلیہ رضیہ جنید نے پہلی بار لب کشائی کی ہے۔
حال ہی میں رضیہ جنید نے پہلی بار پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور جنید جمشید کی آخری یادیں تازہ کرتے ہوئے المناک طیارہ حادثے سے متعلق گفتگو کی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے میری شادی جنید جمشید سے ہوئی ہے تب سے میں نے دیکھا ہے کہ ان کا زیادہ تر وقت سفر بالخصوص فضائی سفر میں گزرتا تھا، انہوں نے طیارہ حادثے سے قبل آخری سفر چترال کا کیا تھا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ جنید جمشید کا معمول تھا کہ جب کبھی سفر پر جاتے تو اپنی تمام شریکٍ حیات سے بھی ساتھ چلنے کا پوچھ لیا کرتے تھے، اس وقت میرے امتحان تھے تو میں نے جانے سے انکار کر دیا تھا لیکن مجھے یاد ہے کہ وہ چترال جانے سے قبل بہت بے چین تھے۔
رضیہ جنید نے بتایا کہ اس سے قبل کبھی کسی سفر پر جاتے ہوئے وہ اس طرح بے چین نہیں ہوئے تھے، وہ امریکا سے آئے تھے اور انہیں اس کے بعد چترال جانا تھا، تو مجھ سے کہنے لگے کہ چترال میں تو بہت ٹھنڈ ہے، انہیں 5 سے 6 دنوں کے لیے جانا تھا لیکن ان کا سفر 10 دن کا ہو گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے محسوس کیا تھا کہ چترال جانے سے قبل کچھ اداس تھے اور وہاں جانے کے بعد بھی نیٹ ورک کے مسائل ہونے کے باوجود مسلسل رابطے میں رہے اور اپنی خریت کی اطلاع دیتے رہے، اب اس بارے میں سوچوں تو لگتا ہے کہ انہیں اپنی موت سے قبل اس کا احساس ہو گیا تھا۔
رضیہ جنید نے بتایا کہ میں عدت مکمل کرنے کے بعد اس طیارہ حادثے کی جگہ بھی گئی تھی۔
دورانِ انٹرویو رضیہ جنید یہ یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں کہ کس طرح انہیں جنید جمشید کی موت کی اطلاع موصول ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ میں قرآن کلاس لے رہی تھی، میرے ہاتھ میں قرآن تھا کہ ان کے (جنید جمشید) منیجر کی کال موصول ہوئی، جب میں نے ان سے جنید کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ جنید کا طیارہ مل نہیں رہا، اسے ڈھونڈنے کے لیے ایبٹ آباد جا رہا ہوں، یہ سن کر مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا، ہمارے پاس ٹی وی نہیں تھا تو میں نے بیٹے سے کہا کہ انٹرنیٹ پر دیکھ کر بتائے کہ کیا ہوا ہے، تب ہمیں پتہ چلا کہ جنید کے طیارے کو حادثہ پیش آ گیا ہے۔
یاد رہے کہ جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے، رپورٹس کے مطابق ان کے ساتھ ان کی اہلیہ نیہا جمشید بھی تھیں۔
جنید جمشید نے کیریئر کے عروج پر گلوکاری اور موسیقی کو خیرباد کہہ کر خود کو تبلیغ کی راہ پر ڈالا اور پھر نعت خوانی شروع کر دی تھی اور لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔
ان کا آخری سفر بھی دین کی تبلیغ کے لیے تھا اور انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام چترال میں دین اسلام کی تبلیغ اور لوگوں کو حقیقی روشنی کی طرف آنے کی دعوت دیتے ہوئے گزارے تھے۔
Post Views: 3