کراچی، لاہور، پشاور سمیت مختلف شہروں میں مردانہ کپڑوں کی فروخت کے لیے تجارتی مراکز سحری تک کھلے رہتے ہیں جہاں پر شہریوں کا غیر معمولی رش لگا رہتا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ عید الفطر کے لیے نئے جوڑے سلوانے سے رہ جانے والے خواتین و حضرات نے تیار کپڑوں کی خریداری شروع کردی۔ کراچی، لاہور، پشاور سمیت مختلف شہروں میں مردانہ کپڑوں کی فروخت کے لیے تجارتی مراکز سحری تک کھلے رہتے ہیں جہاں پر شہریوں کا غیر معمولی رش لگا رہتا ہے۔ عید الفطر کے موقع پر نئے کپڑے سلوائے جاتے ہیں، درزیوں کے پاس رش کی وجہ سے نئے کپڑوں کی سلائی بند کردی گئی ہے۔ مختلف برانڈز کے تیار کپڑوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، مردوں کی نسبت خواتین کو ورائٹی اور مختلف ڈیزائن کے کپڑے آسانی سے مل جاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کپڑوں کی

پڑھیں:

ضلع جامشورو:مزدا گاڑی کا خوفناک حادثہ،خواتین، بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

ضلع جامشورو میں تھانہ بولاخان کے قریب کھیر تھر نیشنل پارک کے علاقے میں بلوچستان سے آنے والی تیزرفتار مزدا گاڑی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور 30 افراد زخمی ہوگئے. جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین 5 بچے اور 3 مرد شامل ہیں جبکہ 30 افراد زخمی ہیں، زخمیوں میں 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں، 12 افراد کی لاشیں بولا خان اسپتال میں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق ٹرک تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر گیا، ٹرک میں 40 سے زائد افراد سوار تھے، جو بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بھِیل برادری سے تھا، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو: مسافر وین پہاڑی سے گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق
  • ضلع جامشورو:مزدا گاڑی کا خوفناک حادثہ،خواتین، بچوں سمیت 14 افراد ہلاک
  • جامشورو: خوفناک ٹرئفک حادثہ میں 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق
  • منگنی کا سوٹ وقت پر تیار نا کرنے پر شہری دوکاندار کے خلاف عدالت پہنچ گیا
  • چشتیاں: زائرین کی بس حادثے کا شکار، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق 9 زخمی
  • نادرا کی جانب سے جعلساز عناصر کیخلاف اہم اقدامات شروع
  • بلاول سے اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرنیوالی خاتون کی ملاقات، وڈیروں کی شکایت کردی
  • وقت پر منگنی کا سوٹ کیوں تیار نہیں کیا، شہری نے دکاندار پر مقدمہ کردیا
  • کراچی:کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری دکاندار کیخلاف عدالت پہنچ گیا
  • تقریباً 67 ہزار افراد حج سے محروم‘پرائیویٹ طو رپرصرف 23 ہزار 620 افرادجائیں گے