پشاور، طلباء سے اضافی فیس وصول کرنیوالے نجی اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت میٹرک کے امتحان میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پرائیویٹ اسکولوں نے میٹرک امتحانات کے دوران طلبا سے مقررہ فیس سے زیادہ رقوم وصول کرنا شروع کردیں جب کہ صوبائی حکومت نے والدین کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت میٹرک کے امتحان میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ پشاور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے اجلاس کے دوران انکشاف کیا گیا کہ میٹرک کے امتحان کے لیے بورڈ کی جانب سے 2600 روپے فیس مقرر کیا گیا ہے تاہم بیشتر پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے مقررہ شرح سے زائد فیس طلباء و طالبات سے وصول کیا گیا ہے۔
اس پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے بورڈ چیرمین کو ان اسکولوں کی فہرست ڈپٹی کمشنرز کو فراہم کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے ہمراہ زائد فیس وصول کرنے والے اسکول مالکان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے طلباء و طالبات سے وصول کی گئی زائد فیس واپس کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ریڈ لائن کراس کرنے والے پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر فیض حمید کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی، فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی تھے، آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آیا، آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے، فیض حمید کو ٹرائل میں دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیض حمید کو موقع دیا کہ اپنا دفاع کریں اور گواہان بھی پیش کریں، تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرنے اور شواہد کو سامنے لانے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ آیا ہے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن کراس کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے، فیض حمید نے اپنی اتھارٹی کو غلط استعمال کیا، سیاسی معاملات کی مزید تحقیقات ہوں گی، فیض حمید تمام الزامات کے مرتکب پائے گئے، ٹاپ سٹی کیس میں بھی سزا ہوئی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی، فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی تھے، آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔