شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 16 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ایک گروپ کی افغان سرحد سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 16 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلی میں خوارج کی دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی سے ناکام بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی دراندازی کی کوشش کو روکنے کے موقع پر فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔
آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغانستان خوارج ہلاک دراندازی سیکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان خوارج ہلاک سیکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان وی نیوز دراندازی کی کوشش شمالی وزیرستان سیکیورٹی فورسز کی کوشش کو
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
—فائل فوٹوشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دوسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران میران شاہ تا دتہ خیل، رزمک، میر علی، بنوں مین شاہراہوں پر آمد و رفت معطل رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا۔
شہریوں کو کرفیو پر عمل درآمد اور متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نافذ کیا گیا ہے۔