Jang News:
2025-04-22@07:06:05 GMT

عاشقانِ رسولﷺ کے خاندان کا فرد ہونے پر فخر ہے، احسن اقبال

اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT

عاشقانِ رسولﷺ کے خاندان کا فرد ہونے پر فخر ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مسجدِ نبویﷺ میں دورانِ اعتکاف خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عاشقانِ رسولﷺ کے خاندان کا فرد ہونے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد چوہدری نثار احمد بھی سچے عاشقِ رسولﷺ تھے، جن کا انتقال مدینہ منورہ میں ہوا اور انہیں جنت البقیع میں سپردِ خاک کیا گیا۔

احسن اقبال نے انکشاف کیا کہ ناموسِ رسالتﷺ کے تحفظ کےلیے پاکستان میں جو پہلا قانون پاس کیا گیا وہ ان کی والدہ بیگم نثار فاطمہ نے پیش کیا، جو ایک نامور ریسرچر اور سیاستدان تھیں۔

انکا کہنا تھا کہ انہوں نے ناموسِ رسالتﷺ کے دفاع کےلیے ہمیشہ آواز بلند کی، تاہم ایک سیاسی جماعت اور ایک مذہبی جماعت کی جانب سے نوجوانوان کو دینی انتہا پسندی پر اُکسانے کے سبب ملک میں انتہا پسندی پھیلی جس کے نتیجے میں 2018 میں ایک قاتلانہ حملے کے دوران انہیں گولی بھی ماری گئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اسلامی اقدار اور نبی کریمﷺ کی حرمت کے تحفظ کےلیے کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وہ گزشتہ 18 سالوں سے مسلسل رمضان المبارک کا آخری عشرہ مسجد نبویﷺ میں اعتکاف میں گزار رہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے مسجد نبوی میں گزارے گئے روحانی لمحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا ایک طرف اور رمضان کا آخری عشرہ مسجد نبویﷺ میں ایک طرف، اس کی برکتیں اور روحانی کیفیت الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدینہ منورہ میں عبادت اور ذکر الہٰی کی جو سکون بخش فضا ہے وہ کسی اور جگہ نہیں ملتی۔ اس لیے وہ ہر سال اس سعادت کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کےلیے سب سے ضروری چیز قرآنِ مجید کو ترجمے کے ساتھ پڑھنا اور سمجھنا ہے، قوم کی فلاح اللّٰہ کے احکامات پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہے۔ اگر ہم قرآن کے پیغام کو سمجھ لیں اور اپنی زندگیوں میں نافذ کرلیں تو ہم دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں کو قرآن و سنت سے رہنمائی لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ علم و عمل کی بنیاد قرآن کو سمجھنا ہے اور اسی میں مسلمانوں کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے۔

اعتکاف کے دوران احسن اقبال کی مختلف علما کرام اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

احسن اقبال نے اس موقع پر اپنے والد کے مدینہ منورہ میں انتقال اور جنت البقیع میں تدفین کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ سے ان کی محبت محض عقیدت نہیں بلکہ ایک روحانی نسبت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی مدینہ آتے ہیں تو اپنے والد کی قبر پر حاضری دیتے ہیں اور اس مقدس سرزمین پر مزید وقت گزارنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے آخر میں دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی اور استحکام عطا فرمائے اور عالمِ اسلام کو اتحاد و یکجہتی نصیب کرے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مسجد نبویﷺ میں اعتکاف کے دوران خصوصی دعائیں کرتے ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو ہر مشکل سے نکالے اور اسے ایک مضبوط، خوشحال اور اسلامی اصولوں پر قائم ریاست بنائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال وفاقی وزیر نبویﷺ میں اور اس

پڑھیں:

مارکیٹ میں نئی تبدیلیوں کیلئے خود کو تیار رکھیں؛ احسن اقبال

سٹی 42 : وفاقی وزیر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں اکنامک ریفارمز کی ضرورت ہے، مارکیٹ میں نئی تبدیلیوں کے لیے خود کو تیار رکھیں۔

 احسن اقبال نے سیالکوٹ میں صعنت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  شہر اقبال خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی مہارت رکھتا ہے، ذہن میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے پاکستان وہ کیوں نہیں بن سکا جو بننا چاہئے تھا۔ 1960 پاکستان کی مجموعی 200 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ تھی، آج دیگر ممالک ہم سے بہت بہتر ایکسپورٹ میں زرمبادلہ کما رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دوسرا چیلینج یہ ہے دنیا چوتھی اور پانچویں جنریشن میں جا رہی ہے، آرٹیفشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے بہت کچھ بدل جائے گا، ہمیں اس کے لئے فوری ٹاسک فورس قائم کرنا ہو گی نہیں تو پیچھے رہ جائیں گے۔ 

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

 احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے ہر چیز کو سیاسی کر دیا ہے  ہماری کوشش ہے کہ صاف پانی کے پلان پر عملدرآمد کریں، دنیا میں ترقی سڑکوں اور کارخانوں سے نہیں ہو تی، جس ملک میں انسانی وسائل موجود ہیں وہاں ترقی ملے گی۔  انہوں نے کہا کہ چائنہ میں چودہ سال تک ہر فرد کی تعلیم لازمی ہے، ہماری شرح خواندگی ساتھ فیصد ہے،  ہر کامیاب ملک میں پچاس فیصد آبادی خواتین سپورٹ پر مشتمل ہے، ترقی پذیر ممالک میں شامل ہونے کے لئے 90 فیصد شرح خواندگی ہونی چاہیے،  ہمارے ملک میں چالیس فیصد نئی نسل ذہنی تناؤ کا شکار ہے۔

سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار

 احسن اقبال نے کہا کہ سوشل پلان کے بغیر آپ عمارت کھڑی نہیں کر سکتے، صعنتکاروں کو اپنی ایکسپورٹ کو چھ بلین ڈالر تک پہنچانے کے سوشل۔اکنامک پلان تیار کرنا چاہئے، دنیا کا تجارتی سسٹم اب نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، 5 سالہ ایکسپورٹ پلان تیار کرے تاکہ واضح ہو سکے حکومت آپ کے لئے کیا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے اکنامک ریفارمز کی ضرورت ہے، مارکیٹ میں نئی تبدیلی کے لئے خود کو تیار رکھیں، ایک وقت میں ہر گھر میں قالین تیار کیا جاتا تھا، یہ انڈسٹری آج ختم ہوچکی ہے۔

کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے؛ طلال چوہدری

 اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس انڈسٹری پر سرمایہ کاری نہیں کی، ہمیں آنے والے کل کے لئے خود کو تیار رکھنا چاہیے، دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ رہیں، ہم ایس ایم ای سیکٹرکے لئے منصوبہ لے کر آرہے ہیں، صنعتکاروں کے تمام مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے: احسن اقبال
  • علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا: احسن اقبال
  • ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے: وفاقی وزیر
  • ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے، وفاقی وزیر
  • حکومت نے ہر سطح پر افکارِ اقبال کی ترویج کا فیصلہ کیا ہے، احسن اقبال
  • علامہ اقبالؒ نے مردہ قوم کو شعور دیا، احسن اقبال
  • سعودی عرب میں بس حادثہ، خواتین 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
  • اناڑی ڈرائیور کو گاڑی دیتے نہیں، ایٹمی ملک حوالے کر دیا، احسن اقبال: قوم امیج بہتر بنائے، خواجہ آصف
  • دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے اکنامک ریفارمز کی ضرورت ہے،احسن اقبال
  • مارکیٹ میں نئی تبدیلیوں کیلئے خود کو تیار رکھیں؛ احسن اقبال