کراچی:

منگھوپیر محمد خان کالونی میں واقع نجی ویئر ہاؤس کے چوکیدار کو اس کے بھتیجے اور کزن نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کے علاقے محمد خان کالونی گلشن چوک کے قریب ویئر ہاؤس میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 60 سالہ عزیز احمد ولد عبدالکریم کے نام سے کی گئی۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پر طلب کرلیا۔

ایس ایچ او منگھوپیرعمران خان کے مطابق مقتول عزیز احمد نجی ویئر ہاؤس میں چوکیدار تھا جس کو اسکے بھتیجے اور کزن، جن کے نام معشوق ولد رحمت اورنیاز ولد حاجی حاکم ہیں، نے ملکر فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس جلد ملزمان تک پہنچ جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی

— فائل فوٹو

کندھ کوٹ کے گاؤں الف بجارانی میں گھر پر فائرنگ سے 17 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب پولیس کو تھرپارکر کے گاؤں محمد علی سمیجو میں کنویں سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس اس حوالے سے گاؤں کے افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
  • کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • کراچی میں ڈکیتوں کو لوٹ مار مہہنگی پڑ گئی، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک
  • کراچی میں نماز کیلیے جانے والے بزرگ کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا
  • کراچی:کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری دکاندار کیخلاف عدالت پہنچ گیا