پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 10ویں کم ترین ٹوٹل پر آؤٹ ہوگئی، گرین شرٹس چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 16.2 اوورز میں 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

ماونٹ مونگانوئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے، ٹم سیفرٹ 44 اور کپتان مائیکل بریسویل 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، ابرار نے 2 جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: فون توڑنے کے بعد رضوان نے نسیم شاہ کو اپنا موبائل دیدیا، ویڈیو وائرل

ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کا آغاز نہایت مایوس کُن رہا، اوپنر محمد حارث 2، خوشدل شاہ 6، حسن نواز، کپتان سلمان آغا، شاداب خان اور عباس آفریدی ایک ایک رن بناکر پویلین روانہ ہوئے۔ گرین شرٹس کی جانب سے عبدالصمد نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرکے منفرد ریکارڈ

اس سے قبل، پاکستان ٹیم کا کم ترین اسکور بھی 105 تھا جو قومی ٹیم نے 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اسکائے اسٹیڈیم میں بنایا تھا جبکہ گرین شرٹس آسٹریلیا کے خلاف کم سے کم اسکور 74 پر بھی آؤٹ ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کا پانچواں میچ بدھ 26 مارچ کو شیڈول ہے، جس کے بعد دونوں ٹیمیں ون ڈے انٹرنیشنلز میں مدمقابل آئیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نئی تاریخ رقم، ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا

ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا، آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

رائل چیلنجرز بینگلورو (آر سی بی) کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے آئی پی ایل 2025ء کے ایک اہم مقابلے میں پنجاب کنگز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک نیا اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

میچ میں کوہلی نے ناقابلِ شکست 73 رنز 54 گیندوں پر بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کروایا۔

یہ ویرات کوہلی کا آئی پی ایل میں 59 واں نصف سنچری (ففٹی) اسکور تھا اور مجموعی طور پر یہ ان کی 67 ویں ففٹی یا اس سے زیادہ رنز کی اننگز تھی۔

اس کارکردگی کے ساتھ کوہلی نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ 50 پلس اسکور بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا، ان کے ریکارڈ میں اب 59 ففٹیز اور 8 سنچریاں شامل ہیں۔

پنجاب کنگز کی جانب سے دیے گئے 158 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویرات کوہلی اور دیودت پڈیگل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 103 رنز جوڑے، جس نے آر سی بی کی جیت کی بنیاد رکھ دی، پڈیگل نے 35 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

آر سی بی نے 7 گیندیں باقی رہتے ہوئے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

شائقینِ کرکٹ ایک مرتبہ پھر کوہلی کے ناقابلِ تسخیر عزم اور کلاس کے معترف ہو گئے ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • عالمی تنازعات، تاریخ کا نازک موڑ
  • گرین اور بلیک کے بعد اب نیلی چائے، حیرت انگیز فوائد
  • پاکستان میں پولیو کے خلاف سال کی دوسری قومی مہم کا آغاز
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے
  • میرا ہدف پاکستان کے لیے دوبارہ اور طویل مدت کے لیے کھیلنا ہے: صاحبزادہ فرحان
  • چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ پر تقریب، مقررین کا خطاب
  • پاکستان اور افغانستان: تاریخ، تضاد اور تعلقات کی نئی کروٹ
  • نئی تاریخ رقم، ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا
  • ورلڈکپ، پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی : چیئرمین پی سی بی
  • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں