“چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا پاکستان سمیت متعدد ممالک میں انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
“چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا پاکستان سمیت متعدد ممالک میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ پاکستان، منگولیا، ویت نام، کمبوڈیا، سری لنکا اور جاپان میں منعقد ہوا۔مختلف ممالک کے حکومتی اداروں کے نمائندوں، ماہرین اور اسکالرز، میڈیا کے نمائندوں اور تجزیہ نگاروں نے چین کے 2025 کی اقتصادی ترقی کے اہداف، سائنسی اور تکنیکی اختراعات، اور کھلے پن سمیت دو اجلاسوں کے اہم موضوعات پر بات چیت کی اور چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے ایشیا اور دنیا کے لئے پیدا ہونے والے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
چین میں پاکستان کی سابق سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ ماحولیات، مالیات اور سیاست سمیت دیگر شعبوں میں عالمی چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے، چین نے ہمیشہ مختلف ممالک کے درمیان تعاون کے ذریعے ان چیلنجوں سے نمٹنے کی وکالت کی ہے۔ چین کی جانب سے متعدد شعبوں میں پائیدار ترقی کی حکمت عملی دنیا کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے جسے مختلف ممالک سراہتے ہیں۔
چین میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مشترکہ تعمیر کے ذریعے عالمی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ چین اور پاکستان نے مختلف شعبوں میں تعاون کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
“سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی
حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کو اسٹیڈیم سے سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کے نام کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹائے جانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔
47 ٹیسٹ میچز اور 174 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنیوالے محمد اظہر الدین پر سن 2000 میں میچ کے الزامات عائد ہوئے تھے جس کے بعد ان پر 5 سال کیلئے پابندی لگائی گئی تھی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے یہ پابندی اُٹھالی تھی۔
حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک اسٹینڈ سابق کپتان کے نام سے منسوب ہے تاہم نامعلوم ذرائع کی جانب سے انکا نام تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ادھر حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے مطالبے پر کوئی سرکاری جواب جمع نہیں کروایا۔
دوسری جانب شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اگر اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے اظہر الدین کا نام ہٹایا گیا تو یہ تاریخ کو مٹانے جیسا ہوگا۔
واضح رہے کہ انتہا پسند نریندر مودی کی حکومت میں بھارت میں کئی مقامات پر مساجد کو شہید کیا گیا ہے جبکہ مسلم اکثریتی علاقوں اور انکے نام بھی تبدیل کردیے گئے ہیں تاکہ مغل دور میں قائم مسلمانوں کی نشانیوں کو مٹایا جاسکے۔
Post Views: 4