یومِ پاکستان: مینار پاکستان پر ملک کا سب سے بڑا لیزر لائٹ شو
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
لاہور:
یومِ پاکستان کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مینارِ پاکستان میں ملک کا سب سے بڑا لیزر لائٹ شو منعقد کیا گیا۔
اس شاندار تقریب میں پہلی مرتبہ منٹو پارک میں قرارداد پاکستان پیش کرنے والوں کو روشنیوں سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔
رات گئے مینار پاکستان سبز اور سفید روشنیوں سے جگمگا اٹھا جس کا دلکش نظارہ دور سے دیکھنے پر بھی واضح تھا۔ لیزر لائٹ شو کے دوران مینارِ پاکستان پر چاند، ستارہ اور قومی پرچم کی شبیہ ابھری جبکہ اس کا ہر حصہ روشنیوں میں نہا گیا۔
مینارِ پاکستان کے آرکیٹیکچرل ڈیزائن کو لیزر لائٹ کی مدد سے نمایاں کیا گیا، جس سے اس کا فرشی ستارہ اور تعمیراتی حسن اور بھی نکھر کر سامنے آیا۔ ارد گرد گھومتی لیزر لائٹ نے دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیا اور شہریوں کی بڑی تعداد اس تاریخی لمحے کا مشاہدہ کرنے کے لیے امڈ آئی۔
لاہور کی دیگر تاریخی عمارتوں جیسے شاہی قلعہ، میوزیم، پنجاب اسمبلی اور جی پی او کو بھی سبز روشنیوں میں نہلا دیا گیا، جس سے قومی پرچم کی تھیم کا خوبصورت منظر پیش کیا گیا۔
عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے اس شاندار لائٹ شو کے انعقاد کو سراہا اور انہیں یومِ پاکستان کے موقع پر بہترین خراجِ تحسین پیش کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ شہریوں نے کہا کہ مینارِ پاکستان پر جھلملاتی روشنیوں نے خواب کا سا سماں باندھ دیا، اور ایسا محسوس ہوا جیسے سفید اور سبز جگمگاتے تاروں کی برات افق پر امڈ آئی ہو۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیزر لائٹ کیا گیا لائٹ شو
پڑھیں:
استحکام پاکستان کانفرنس
اس موقع پر مقررین نے حکومت کو سخت الفاظ میں متنبہ کیا کہ اگر ملک میں سیاسی مظالم کی یہی صورتحال رہی تو جلد آئندہ کا سخت لائحہ عمل دیا جائے گا۔ کانفرنس کے آخر میں قراردادیں منظور کی گئیں، جن میں مسئلہ فلسطین کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ’’استحکام پاکستان کانفرنس‘‘ کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روز ’’بقیۃ اللہ‘‘ کنونشن کے آخری روز ’’ٓاستحکام پاکستان کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نومنتخب چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر، ایم ڈبلیو ایم رہنماء سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے حکومت کو سخت الفاظ میں متنبہ کیا کہ اگر ملک میں سیاسی مظالم کی یہی صورتحال رہی تو جلد آئندہ کا سخت لائحہ عمل دیا جائے گا۔ کانفرنس کے آخر میں قراردادیں منظور کی گئیں، جن میں مسئلہ فلسطین کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔