نازش جہانگیر نے میری ماں کو دھکے دیے، میں اب مزید خاموش نہیں رہوں گا: اسود ہارون
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر اور اداکار و پروڈیوسر اسود ہارون کے درمیان جاری قانونی تنازع ایک بار پھر میڈیا کی سرخیوں میں آ گیا ہے۔
اس کیس میں نازش جہانگیر پر مبینہ فراڈ اور مالی بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ وہ خود بھی اسود ہارون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہی ہیں۔
اسود ہارون نے نازش جہانگیر سے متعلق کیس کی تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے اور سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ نازش نے میری ماں کو دھکے دیے میں اب مزید خاموش نہیں رہوں گا۔
اسود ہارون نے نازش جہانگیر پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ان سے 25 لاکھ روپے اور ایک قیمتی گاڑی لی اور واپس نہیں کی، نازش نے یہ رقم اور گاڑی لینے کے بعد مختلف طریقوں سے دھمکیاں بھی دیں۔
اسی دوران نازش جہانگیر نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا، انہوں نے اسود ہارون پر جھوٹے الزامات لگا کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس تنازع کے باعث معاملہ عدالت تک پہنچا، جہاں اسود ہارون کی درخواست پر لاہور کی مقامی عدالت نے نازش جہانگیر کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
بعد ازاں نازش جہانگیر نے 22 مارچ 2025 کو عدالت میں پیش ہو کر 50،000 روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے، جس کے بعد عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ کیس کی مزید سماعت اب 28 اپریل 2025 کو ہوگی۔
عدالتی کارروائی کے بعد اسود ہارون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نازش جہانگیر پر مزید سنگین الزامات عائد کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ نازش جہانگیر نے عدالت میں پیشی کے دوران میری ماں کو دھکا دیا، جس کے بعد میں نے ان کے خلاف سخت زبان استعمال کی، وہ عدالت میں اپنے وکیل کے ساتھ آتی ہیں، دھمکیاں دیتی ہیں اور بدمعاشوں جیسا رویہ اختیار کرتی ہیں، میں نے اسے کبھی برا بھلا نہیں کہا تھا، لیکن آج میری والدہ کے ساتھ بدتمیزی کے بعد میں خاموش نہیں رہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ عزت سے حل ہو سکتا تھا، لیکن نازش جہانگیر نے کوئی تعاون نہیں کیا، اب ہم مکمل قانونی کارروائی کریں گے، وہ ایک دھوکہ دہی کرنے والی خاتون ہیں اور خدا سب کو ان جیسے لوگوں سے محفوظ رکھے۔
نازش جہانگیر نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب محض ایک جھوٹا پروپیگنڈہ ہے تاکہ انہیں بدنام کیا جا سکے، ان کے مطابق، وہ عدالت میں قانونی چارہ جوئی کر رہی ہیں اور جلد ہی حقائق سب کے سامنے آ جائیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نازش جہانگیر نے اسود ہارون عدالت میں کے خلاف کے بعد
پڑھیں:
اسپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کو اسمبلی میں بھرتیوں سے متعلق بدعنوانی کے الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات سامنےآگئے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اندرونی احتساب کمیٹی کے تینوں ارکان کا مذکورہ رپورٹ پر آپس میں عدم اتفاق ہے، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے نہیں بلکہ کمیٹی کے ایک رکن نے جاری کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایسے معاملات میں اندرونی رپورٹس پبلک نہیں کی جاتیں بلکہ پارٹی سربراہ کو بھجوائی جاتی ہیں، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کو ارسال کرنی تھی جسے قبل ازوقت پبلک کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رکن احتساب کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ پراس وقت کوئی کمنٹس نہیں دے سکتے، اس سلسلے میں بانی چیئرمین سے مشاورت کرنے کے بعد ہی بات کی جائے گی۔
کمیٹی رکن کا کہنا تھا کہ یہ کمیٹی بانی چیئرمین نے تشکیل دی، ،ہر معاملے کی رپورٹ بھی انھیں ہی پیش کی جائے گی، رپورٹ وہی ہوسکتی ہے جس پر تینوں ارکان کے دستخط ہوں ، ایک رکن کی رپورٹ ، رپورٹ نہیں ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔