ملک کو مزید ترقی کی بلندیوں پر لیکر جانا ہے، وزیراعظم کا یوم پاکستان پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارا سفر ختم نہیں ہوا بلکہ ملک کو مزید ترقی کی بلندیوں پر لے کر جانا ہے۔
یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ قومی دن پر تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، 23 مارچ مسلمانوں کی تاریخ میں اہم سنگ میل کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایسی ریاست کا تصور پیش کیا گیا جہاں مسلمان وقار وار آزادی سے رہیں، ہم نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ و اجداد کی قربانیوں اور طویل جدوجہد کا ثمر ہے، مملکت خداداد پاکستان عظیم نعمت کبریٰ ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔
ایاز صادق نے کہا کہ آج پاکستان کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے، قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ناگزیر ہے۔ 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کے قیام کا عزم کیا، یوم پاکستان ہم سب کےلیے تجدید عہد کا دن ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 23 مارچ ہمیں اسلاف کی ان قربانیوں اور جدو جہد کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے مادر وطن خاطر دیں، آج ملکی ترقی کے لیے تمام طبقات کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے پاکستان کو آج دہشتگردی کے ناسور کا سامنا ہے، دہشتگردی جیسے ناسور سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد اور اتفاق رائے ناگزیر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قوم نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ پوری قوم قربانیاں دینے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج سیاسی قیادت کو باہمی اختلافات بھلا کر ملکی ترقی کے لیے یکجا ہونا ہوگا۔ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ سے پاکستان کے مستقبل کو تابناک بنایا جا سکتا ہے، ہمیں آزادی کی نعمت کی قدر کرتے ہوئے ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام
اسلام آباد (نامہ نگار ) آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام ، ، شہباز شریف کا دوٹوک اعلان:آزاد کشمیر کی خوشحالی میرا مشن ہے، شاہ غلام قادر کی قیادت میں ن لیگی وفد کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ملکی سیاست، کشمیر کی ترقی اور عوامی مفاد پر تفصیلی مشاورت , تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی اعلیٰ سطحی قیادت نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، جس میں خطے کی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے اہم رہنما چوہدری عبدالرحمن، شاہ غلام قادر اور طارق فاروق شریک ہوئے، جب کہ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام، رانا مبشر اقبال اور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، وفاقی حکومت کے تعاون، اور خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے آزاد کشمیر کی قیادت کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) یو کے اور آزاد کشمیر کی قیادت سے بھی تفصیلی مشاورت کی، جس میں آئندہ سیاسی حکمت عملی اور عوامی رابطہ مہم کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات کو وزیراعظم آفس میں آزاد کشمیر کی قیادت کی اہم بیٹھک قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف باہمی مشاورت کا مظہر ہے بلکہ مرکز اور ریاست کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا عملی ثبوت بھی ہے۔
ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی گئی