آئی پی ایل میں شرکت،سٹار بنگلہ دیشی کرکٹر فرنچائز کےپاؤں پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
بنگلا دیش( 24 نیوز )بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنا باؤلنگ ٹیسٹ کلئیر کرنے کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) معاہدے کیلئے فرنچائز کے پاؤں پڑنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے آئی پی ایل 2025 میں اپنی شرکت کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ کچھ فرنچائزز کیساتھ بات چیت جاری ہے۔
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر گزشتہ کچھ ماہ سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، انہیں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام لگا تھا، جس کے بعد وہ ملک میں داخل نہیں ہوسکے جبکہ بالنگ ایکشن پر پابندی کے باعث انہیں چیمپئینز ٹرافی سکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا تھا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شکیب الحسن رائل چیلنجرز بنگلور، راجستھان رائلز، اور سن رائزرز حیدرآباد کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں کیونکہ اِن 3 ٹیموں کا اسپن ڈیپارٹمنٹ کمزور ہیں تاہم لیگ کے شروع ہونے کے بعد انکی شمولیت کا امکان نہایتی کم ہے۔ ادھر شکیب الحسن کو آئی پی ایل کھیلنے کا موقع محض اس صورت میں مل سکتا ہے کہ جب کوئی کھلاڑی زخمی ہوجائے یا ٹورنامنٹ کے دوران دستبردار ہوجائے۔
واضح رہے کہ شکیب نے آئی پی ایل میں 71 میچ کھیل کر 793 رنز بنائے ہیں جبکہ گیند کے ساتھ انہوں نے 63 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل شکیب الحسن
پڑھیں:
بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے ہی میدان پر ریت کی دیوار ثابت
کراچی:بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے ہی میدان پر ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
زمبابوے سے پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز میزبان بیٹنگ لائن مہمان بولرز کے تباہ کن حملوں پر 191 رنز پر میدان بدر ہوگئی۔
مومن الحق نے ففٹی بنائی۔ پیسرز بلیسنگ موزا ربانی اور ویلنگٹن مساکیڈزا نے 3،3 پلیئرز کو پویلین بھیجا۔ زمبابوے نے کھیل ختم ہونے تک بنا نقصان 67 رنز بنالیے۔
برائن بینیٹ 40 اور سام کرن 17 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ سلہٹ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی دن بنگلہ دیش ٹیم 191 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
گذشتہ 10 ٹیسٹ اننگز میں یہ چھٹا موقع ہے کہ بنگلہ دیش 200 سے کم رنز پر آؤٹ ہوئی۔ مومن الحق 56 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان نجم الحسین شانتو نے 40 رنز بنائے۔ زمبابوے کو خسارے سے نکلنے کے لیے مزید 124 رنز درکار ہیں۔