اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور دہشتگرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔

 یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ مسلح افواج کی پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 23 مارچ کا دن پاکستانی قوم کیلئے بہت اہم ہے، ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ قوم اور افواج مادر وطن کیلئے کبھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔

پاکستان نے افغانستان کی عبوری حکومت کی قیادت سے رابطہ کرلیا

ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگردتنظیموں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ عوام اور مسلح افواج ساتھ کھڑے ہیں، فتنہ الخوارج اور دہشت گرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ نوجوان نسل میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمیں اس کا بھی مقابلہ کرنا ہوگا، ہمارے اندر مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیتیں ہیں، ہم ایک با حوصلہ قوم ہیں، مشکلات سے نہیں گھبراتے، اندرونی وبیرونی سازشوں کے باوجود پاکستان کی تعمیر کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے، ہماری خارجہ پالیسی امن اور استحکام پر مبنی ہے۔

معاملہ کیوں بگاڑ دیا،جنگ افغانستان کیلئے مفید ہے نہ پاکستان کیلئے، اگر ہم ۔۔۔؟ مولانا فضل الرحمان کھل کر بول پڑے

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت سے جیوپولیٹیکل چیلنجز کا سامنا ہے، مسلح افواج کے جوان بے پناہ قربانیاں دے رہے، سرحدوں کی حفاظت کو ہمیشہ یقینی بنائیں گے، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کی حفاظت کیلئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں، اپنی نوجوان نسل کیلئے روزگار پیدا کریں گے، نوجوان نسل کو تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ہے۔

اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کو کبھی نہیں بھولے، مقبوضہ کشمیر کے عوام طویل عرصے سے بھارتی دہشتگردی کا شکار ہیں، مقبوضہ کشمیر کے غیورعوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کشمیریوں کی بے لوث قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کا یوم پاکستان کی 85ویں سالگرہ پر قوم کے نام پیغام جاری

ان کا کہنا تھا کہ ہم حق خود ارادیت کیلئے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائیں گے، عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیں، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہم فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی، حق خود ارادیت کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اظہار کرتے ہیں، عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کیلئے فوری فیصلہ کن اقدام کرے، فلسطینی عوام کو اپنے وطن میں مکمل آزادی و خود مختاری کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

یوم پاکستان  بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ جاری

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمارا سفر آسان نہیں لیکن ناممکن بھی نہیں، پاکستان کی اصل طاقت عوام ہے، آپ کی ثابت قدمی اور حب الوطنی نے ہمیشہ ملک کو مشکلا ت سے نکالا، اپیل کرتا ہوں اپنی تمام تر طاقت ملکی ترقی کیلئے وقف کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ آیئے اختلافات سے بالاتر ہو کر خوشحال اور پرامن پاکستان کیلئے کام کریں، مایوسی اور منفی سوچ کو ترک کر کے اتحاد، سچائی اور امید کو اپنائیں، ہمیں ایسا پاکستان بنانا ہے جو ترقی یافتہ اور انصاف پر مبنی ہو، دعا ہے اللہ ہمیں عزت، عظمت اور سربلندی کی راہ پر چلائے۔

ڈاکٹر حامد عتیق سرور--ستارہ امتیاز 2025

خطاب کے اختتام پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاندار پریڈ کے انعقاد پر پریڈ کمانڈر اور آرگنائزرز کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج کی تقریب مضبوط پاکستان کے ساتھ قومی یکجہتی،وقار کی جھلک پیش کر رہی ہے، یہاں موجود افواج پاکستان کے جوانان نے قومی جذبے کو تازہ کیا ہے، قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو، افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: فتنہ الخوارج اور کا کہنا تھا کہ مسلح افواج پاکستان کی پاکستان کے صدر مملکت نے کہا کہ کرتے ہیں پیش کر

پڑھیں:

بھارت پر امریکی شہری کے قتل کیلئے انعام مقرر کرنے کا الزام، سکھ تنظیموں کی امریکہ سے مداخلت کی اپیل

امریکہ میں قائم سکھوں کی تنظیم ”سکھس فار جسٹس“ (SFJ) نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ایک سینئر رہنما نے ایک امریکی شہری کے قتل پر 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے۔ یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس 21 اپریل کو بھارت کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

ایس ایف جے کا کہنا ہے کہ یہ مبینہ انعام ان کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنانے کے لیے رکھا گیا ہے، جسے تنظیم نے ٹرانس نیشنل ریپریشن یعنی سرحد پار جبر کا کھلا مظہر قرار دیا ہے۔

ایس ایف جے کے جنرل کونسل اور انسانی حقوق کے معروف وکیل گرپتونت سنگھ پنوں کی جانب سے نائب صدر وینس کو ارسال کردہ خط میں اس اقدام کو امریکی خودمختاری اور قومی سلامتی کے خلاف براہ راست مجرمانہ اقدام قرار دیا گیا ہے۔

خط میں نائب صدر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس مبینہ انعامی اعلان کو ریاستی سرپرستی میں ہونے والی بین الاقوامی دہشت گردی کے زمرے میں شامل کرتے ہوئے بھارت کو کھلے الفاظ میں ممکنہ نتائج سے آگاہ کریں۔ ان نتائج میں امریکی وفاقی قوانین کے تحت قانونی چارہ جوئی، اقتصادی پابندیاں، اور ملوث عناصر کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دینا شامل ہیں۔

ایس ایف جے نے اپنے خط میں زور دیا ہے کہ امریکی حکومت کو صرف سفارتی یا معاشی مفادات نہیں بلکہ جمہوری اقدار اور شہری آزادیوں کے تحفظ کو بھی ترجیح دینی چاہیے، خصوصاً اُن افراد کی سلامتی کے لیے جو خالصتان ریفرنڈم کے لیے سرگرم ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • صدر مملکت نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک،
  • بھارت پر امریکی شہری کے قتل کیلئے انعام مقرر کرنے کا الزام، سکھ تنظیموں کی امریکہ سے مداخلت کی اپیل
  • فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار
  • اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، فتنہ الخوارج کا دہشتگرد بہارہ کہو سے گرفتار، ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد
  • دنیا زراعت میں ترقی کر کے آگے نکل گئی، ہم قیمتی وقت ضائع کرتے رہے‘ وزیراعظم