لاہور، یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
پاک فضائیہ کے دستہ نے مزار اقبالؒ پر پاکستان رینجرز کی جگہ گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے مزار پر سلامی دی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل اختر عمران نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبالؒ پر گارڈز تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ پاک فضائیہ کے دستہ نے مزار اقبالؒ پر پاکستان رینجرز کی جگہ گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے مزار پر سلامی دی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل اختر عمران نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ تقریب میں ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور امت مسلمہ کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ کے مزار اقبال پر پاک
پڑھیں:
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط
نجی ٹی وی کے مطابق یو اے ای پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کیلئے تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے، یہ معاہدہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور یو اے ای ایوان صنعت و تجارت کے درمیان طے پایا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے۔ شیخ عبداللہ بن زاید کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے جبکہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک بہت سے منصوبوں پر مشترکا کام کررہے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر یاد داشتوں پر دستخط کئے گئے۔
دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا۔ اس موقع پر قومی ورثہ ثقافت ڈویژن اور وزارت ثقافت یو اے ای کے درمیان ثقافتی تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، خارجہ وزارتوں کے درمیان قونصلر امور کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یو اے ای پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کیلئے تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے، یہ معاہدہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور یو اے ای ایوان صنعت و تجارت کے درمیان طے پایا۔