Juraat:
2025-04-22@14:40:07 GMT

جیب خرچی دے کر دوستوں کو بولنگ کروانے کا کہتا تھا، حسن نواز

اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT

جیب خرچی دے کر دوستوں کو بولنگ کروانے کا کہتا تھا، حسن نواز

دو میچز میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ذہن میں تھا کہ بس اب کچھ کرنا ہے
میں نے سلمان آغا کو کہا کہ میچ فنش کریں سنچری کا شوق نہیں، میچ کے بعد گفتگو
آکلینڈ(این این آئی)پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں پہلی بار منتخب ہونے والے اوپننگ بیٹر حسن نواز کا تعلق لیہ سے ہے ، انہوںنے کہاہے کہ لیہ میں دور دور تک کوئی ہارڈ بال کرکٹ نہیں کھیلتا تھا، وہ اپنی جیب خرچی دوستوں کو دیتے تھے کہ انہیں بولنگ کروائیں۔حسن نواز نے اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے قبل انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی فیملی میں کسی نے کرکٹ بیٹ تک نہیں اٹھایا، بلکہ کرکٹ بھی نہیں دیکھتے تھے ، ان کی بہن نے انہیں بہت سپورٹ کیا۔حسن نواز نے کہاکہ ان کا کوئی کرکٹ بیک گراؤنڈ نہیں، دو میچز میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ذہن میں تھا کہ بس اب کچھ کرنا ہے ، پہلا رن بنایا تو اعتماد آ گیا۔انہوں نے کہا کہ اپنی سنچری والد صاحب کے نام کرتا ہوں، جو میرے لیے بہت دعائیں کرتے ہیں۔ نوجوان بیٹر حسن نواز نے کہا کہ بیٹنگ کے دوارن میں نے سلمان آغا کو کہا کہ میچ فنش کریں مجھے سنچری کا شوق نہیں، میں نے کہا کہ سنچری آگے بھی کر سکتا ہوں، میچ فنش کرنا ہے ۔ سنگل کرتے ہی دباؤ ختم ہوگیا، دباؤ ختم ہونے کے بعد اپنی اننگز کھیلی، جمی نیشم کو چھکا مار کر نصف سنچری مکمل کرنے والا شاٹ بہترین تھا۔حسن نواز نے کہا کہ اسپنرز پر اٹیک کرنا فاسٹ بولرز کی نسبت قدرے آسان ہوتا ہے ، اس طرح کا اعتماد ملنے سے آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں، آج کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جو غلطیاں کی ہیں ان سے سیکھ رہے ہیں۔دو مرتبہ جب آؤٹ ہوا تو سلیکٹر حسن چیمہ کا میسیج آیا، حسن چیمہ نے کہا پتا ہے تم ضرور اسکور کرو گے ان کے اعتماد دینے کا شکریہ،عاقب جاوید نے کہا تھا کہ چاہے تم پانچ زیرو بھی کرو گے تو کھیلو گے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: حسن نواز نے نے کہا کہ کے بعد تھا کہ

پڑھیں:

زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے۔

ارتھ ڈے (Earth Day) پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے، زمین کو محفوظ بنانے کیلئےآلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت قدرتی مسکن کی حفاظت کے مشن میں سب سے آگے ہے، حکومت پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے، زمین کے تحفظ کیلئے سرسبز پنجاب مہم کے تحت لاکھوں درخت لگائے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ انوائرمنٹ فورس قائم کر دی گئی ہے، کارخانوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کیلئے سپر سیڈر دیئے جا رہے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی جامع کلائمیٹ پالیسی متعارف کرائی ہے، صنعتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے خودکار مانیٹرنگ سسٹم لا رہے ہیں، مل جل کر اپنی زمین کو بہتراور سرسبز بنانے کا عزم کرتے ہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
  • کریتی سینن کا مہنگا ماسک، فیشن یا فضول خرچی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے  متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی
  • جارحانہ انداز اپنانا کرکٹ کی ایک خوبصورتی ہوتی تھی، بیٹر کو ذہنی طور پر تنگ کرنا پڑتا ہے: محمد عامر
  • زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
  • نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا
  • بابراعظم اپنے کیریئر کے مشکل ترین دور سے دوچار
  • جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی آگیا
  • ملک میں بولنے پر پابندی، سوچوں پر قدغنیں لگائی جا رہی ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر
  • ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی