شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے کیس کی پیروی کرنے والے قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل منتظر مہدی کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

قائم مقام پراسیکیورٹر جنرل نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ مجھے بلا واسطہ دھمکیاں دی گئیں، ایک آڈیو میسج موصول ہوا جس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ذاکر حسین اور دو دیگر ججز کے نام لیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے ساتھ کام کرنے والے فہیم پہنور کا تعاقب کیا گیا اور اُن کی گاڑی کو ٹکر مار کر نامعلوم افراد نے شیشے بھی توڑے جبکہ گاڑی سے لیپ ٹاپ نکال کر لے گئے۔

پراسیکیوٹر کے مطابق انہوں نے دھمکیوں کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔  منتظر مہدی نے مطالبہ کیا کہ میں چاہتا ہوں آڈیو کا فرانزک کروایا جائے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مصطفیٰ عامر کیس میں وائس ریکارڈرنگ لیک ہونے کے باعث دھمکیاں دی گئیں ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سکھیکی میں بارات کی گاڑی بس سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

سکھیکی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آگیا، بارات کی گاڑی بس سے ٹکرا گئی۔ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 8زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بارات نوشہرہ فیروزسے سکھیکی آرہی تھی، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جہالت بہت زیادہ ہے، نعمان اعجاز کا وضو کے بیان پر تنقید کرنے والے صارفین کو جواب
  • حکومت ویکسین نہیں خریدے گی تو مریض فٹ پاتھ پر آجائینگے: مصطفی کمال
  • اسلام آباد: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ‘2 خواتین جاں بحق‘ایک زخمی
  • اسلام آباد؛ نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، دو خواتین جاں بحق
  • ویکسین نہ خریدی گئیں تو صحت کا نظام دباؤ کا شکار ہو جائے گا، مریض فٹ پاتھوں پر آ سکتے ہیں: مصطفیٰ کمال
  • اسلام آباد میں گاڑی پر ایم ٹیگ نہ لگوانے والے افراد کے لیے اہم خبر
  • ہانیہ عامر کی فہد مصطفیٰ اور توثیق حیدر سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل، صارفین بھڑک اٹھے
  • سکھیکی میں بارات کی گاڑی بس سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی
  • ایئر پورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی خاتون کو کچلتے ہوئے فرار ہوگئی
  • چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 خاتون ٹیچرزجاں بحق