یومِ شہادت امام علی علیہ السلام کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور سیکیورٹی کے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ بعد ازاں، پولیس چیف نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو یومِ علی علیہ السلام کے موقع پر مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے ایمپریس مارکیٹ سے تبت سینٹر پہنچے، جہاں ان کے ہمراہ سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ پولیس چیف نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے جلوس کے اطراف سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے موقع پر موجود افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ سیکیورٹی پلان کے مطابق فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور سیکیورٹی کے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ بعد ازاں، پولیس چیف نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیکیورٹی انتظامات اور سیکیورٹی
پڑھیں:
عالیہ حمزہ کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا
عالیہ حمزہ— فائل فوٹوپی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو آج اسلام آباد میں سول جج کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
عالیہ حمزہ کی والدہ اور وکیل علی عمران شہزاد عدالت پہنچ گئے ہیں۔
راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ اور دیگر کارکنان کو حراست میں لیا تھا۔
عالیہ حمزہ سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کارِ سرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔